Federal Emergency Management Agency

فیما نے چار نیو جرسی کاؤنٹیوں کے لئے ابتدائی کام کا نقشہ جاری کیا

Main Content
Release date: 
06/18/2013
Release Number: 
4086-169

ٹرینٹن، نیو جرسی -- فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نیو جرسی کی سینڈی طوفان سے متاثر چار کاؤنٹیوں -  ہڈسن، مونمتھ، اوشن اور اٹلانٹک - کے لئے کام کے ابتدائی نقشے جاری کررہی ہے۔
ان کاؤنٹیوں کے لئے ابتدائی کام کے نقشے ایڈوائزری بیس فلڈ ایلیویشن نقشوں کی جگہ لیں گے کیونکہ یہ سیلاب کے تازہ ماڈلنگ تجزیہ پر مبنی ہیں جس میں لہروں کا تجزیہ، اور سیلاب کے خطرے کو متاثر کرنے والے دیگر مخصوص حالات کا ایک وسیع مطالعہ بھی شامل ہے۔  

فیما سیلاب کے خطرے کے بارے میں ان لوگوں کو درست اور تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کے لئے نیو جرسی کے ریاستی اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جن کو اپنے گھروں کی تعمیر نو کے بارے میں فیصلے کرنے کے طور پر ان معلومات کی ضرورت ہے۔

ان نقشوں کی نظر ثانی ایک جاری عمل ہے جس سے حتمی فلڈ انشورنس کی شرح کا تعین ہوگا۔  حتمی نقشہ جات میں گزشتہ اعداد و شمار اور تمام ریاست میں خاص طور پر ساحلی علاقوں میں سیلاب کے زیادہ خطرے میں رہنے والوں کے مخصوص حالات کے بارے میں مزید تفصیلات شامل ہونگے۔
سینڈی طوفان کے آنے سے پہلے، فیما نیو جرسی ساحلی علاقوں کے سیلاب کے خطرے کے نقشوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے عمل میں مصروف تھا۔

سینڈی طوفان کے فورا بعد، فیما نے  ایڈوائزری بیس فلڈ ایلیویشن کو جاری کیا جس میں پہلے سے ہونے والے مطالعہ کی

معلومات میں شامل تھے۔

چونکہ سینڈی طوفان سے ساحل میں تبدیلی آئی ہے، پہلے کے تمام معلومات لاگو نہیں تھے۔  ایڈوائزری بیس فلڈ ایلیویشن اس وقت دستیاب بہترین معلومات پیش کرتی تھی، اور ایک رہنما کے طور پر ان کے کام آئے جو جلد از جلد تعمیر نو کرنا چاہتے تھے۔

ساحلی میپنگ کی کوششوں اور ہری کین سینڈی کی ریکوری کے بارے میں اضافی معلومات ریجن 2 کوسٹل انالیسس میپنگ  ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:  http://www.region2coastal.com

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

فیما کو  www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر پیروی کریں۔ ایڈمنسٹریٹر کریگ فوگیٹ کی کارکردگی کی بھی www.twitter.com/craigatfema  پر پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے لنک خالصتا حوالے کے طور پر دئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا ایپلیکیشنز کی تائید نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
06/20/2013 - 15:28
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top