Main Content

سیلاب کے انشورنس کی شرح کے لئے ہیلپ لائن دستیاب

Release date: 
06/17/2013
Release Number: 
DR-4086-NJ NR-171

ٹرینٹن، نیو جرسی -- ابتدائی کام کے  نقشہ جات مون متھ، ہڈسن، اٹلانٹک اور اوشن کاؤنٹیوں کے لئے متعارف  کئے گئے ہیں۔ نیو جرسی میں جائیداد کے مالکان کے لئے قومی سیلاب انشورنس پروگرام کی شرح کے بارے میں سوالات پوچھنے اور  تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک ہیلپ لائن دستیاب ہے۔

مون متھ، ہڈسن، اٹلانٹک اور اوشن کاؤنٹیوں کے لئے حال ہی میں جاری کئے گئے قومی سیلاب انشورنس پروگرام کے ابتدائی  کام کے نقشہ جات کی بنیاد پر سیلاب کے انشورنس کی شرح کے بارے میں جن لوگوں کو معلومات کی ضرورت ہے ان کے لئے نمبر ہے 9804-287-877 ۔

فون کرنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ فون پر دئے جانے والے ہدایات پر عمل کریں. کافی تعداد میں فون آنے کی وجہ سے آپ سے اپنا فون نمبر اور ایریا کوڈ چھوڑنے کو کہا جا سکتا ہے تاکہ آپ سے واپسی رابطہ کیا جاسکے۔

صرف اس صورت میں  قومی سیلاب انشورنس کی مخصوص شرح فراہم کرنا ممکن ہوگا اگر جائیداد کے مالکان کے پاس سرکاری ایلیویشن سرٹیفکیٹ ہوگا۔

جب مزید کاؤنٹیوں کے لئے مزید قومی سیلاب انشورنس پروگرام کے ابتدائی کام کے نقشہ جات جاری کئے جائیں گے، ریاست اور فیما عوام کو مطلع کریں گے۔  قومی سیلاب انشورنس پروگرام کے ابتدائی کام کے نقشہ جات  کے جاری ہونے پر ان نئی کاؤنٹیوں کے اندر رہنے والے جائیداد کے مالکان  بھی  قومی سیلاب انشورنس کی شرح حاصل کر سکتے ہیں.

جنہوں نے پالیسی لے رکھی ہو وہ بھی اپنے دعوے کے متعلق سوالات یا خدشات کے بارے میں 9804-287-877 پر قومی سیلاب انشورنس پروگرام کے ماہرین سے بات کر سکتے ہیں۔  فون کرنے والوں کو انشورنس پالیسی کے بارے میں انشورنس کیریئر اور پالیسی نمبر جیسی معلومات فراہم کرنی ہونگی۔

ہیلپ لائن پیر  سے جمعہ،  8 بجے صبح سے شام 4:30 تک دستیاب ہے۔ اضافی معلومات www.floodsmart.gov  پر دستیاب ہیں۔

 

نیو جرسی ڈیزاسٹر ریکوری کے بارے میں مزید معلومات www.fema.gov/disaster/4086   پر یا www.state.nj.us/njoem پر آنلائن دستیاب ہیں۔ فیما ٹویئٹر پر twitter.com/femasandy  اور فیس بک پر www.facebook.com/femasandy  بھی دستیاب ہے۔ مضبوط، محفوظ اور بہتر تعمیرات  کے طریقوں کے بارے میں معلومات کے لئے www.fema.gov  ملاحظہ کریں۔

 

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

www.fema.gov/blog www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور  www.youtube.com/fema  پر آنلائن فیما کی پیروی کریں۔ ایڈمنسٹریٹر کریگ فوگیٹ کی کارکردگی کی بھی www.twitter.com/craigatfema  پر پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے لنک خالصتا حوالے کے طور پر دئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا ایپلیکیشنز کی تائید نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
06/20/2013 - 14:42
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: