Federal Emergency Management Agency

اونچائی اور سیلاب کے لئے قابل اعتماد مواد کے استعمال سے ایک نیو جرسی بنگلہ سینڈی طوفان سے محفوظ رہا

Main Content
Release date: 
06/14/2013
Release Number: 
4086-168

 

ٹرینٹن، نیو جرسی--۔ جیسے سینڈی طوفان ساحلی نیو جرسی کی طرف آگیا، باشندوں نے طوفان کے اثرات سے نپٹنے کے لئے تیاریاں شروع کیں، گاڑیوں کو منتقل کیا اور کھڑکیاں اور دروازے بند کردئے۔
بہت سے رہائشیوں نے سوچا تھا کہ وہ فوری طور پر اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے آنے والی بڑے دنوں کو منانے کے لئے تیاریاں شروع کریں گے۔
ویسٹ کریک کے علاقے میں سیم جولیانو اور اس کی لڑکیوں نے یہ اندازہ نہیں کیا تھا کہ ان کی کمیونٹی میں  سینڈی کی 5 فٹ اونچی طوفانی لہر تباہی مچادے گی۔

چونکہ جولیانو نے اپنے گھر کی تعیمر نو تقریبا تین سال پہلے نئی عمارتی معیارات کے مطابق کی تھی، ان کے گھر کو معمولی نقصان پہنچا اور تھوڑی صفائی کی ضرورت پڑی لیکن ان کے اکثر پڑوسیوں کا حال کچھ اور تھا۔

"ہمارے پڑوسی یہاں 30 سال سے رہتے ہیں اور سینڈی سے زیادہ تباہکار طوفان انہوں نے نہیں دیکھا تھا۔" جولیانو نے کہا۔ "ان کے گھوروں میں پہلے کبھی پانی نہیں آیا تھا۔"

جولیانو اور اس کی بیوی نے یہ خواب دیکھا  تھا کہ سمندر کے کنارے ان کا گھر ہو۔ 1998 میں انہوں نے $80,000 کا ایک گھر مناہاکن خلیج سے ایک آدھ میل دوری پر لیا۔ 1920کے زمانے میں ایک منزلہ 850 مربع فٹ گھر زمین سے 3 فٹ اوپر ہوتا تھا۔

چونکہ سیڈار رن کریک ان کے بنگلے کے پچھواڑے براہ راست گزرتا تھا، جولیانو  اپنے نئے گھر کو محفوظ کرنے کے کے طریقوں کے بارے میں غور کر رہے تھے۔ نومبر 2009 میں، انہوں نے کسی بھی ممکنہ طوفان کے نقصان سے بچنے کے لئے گھر کو اونچا اٹھانے کی غرض سے عمارتی پرمٹ حاصل کیا۔

تعمیراتی حکام کے ساتھ  براہ راست تعمیر کے عمل میں شریک ہو کر جولیانو یہ کام ختم کرکے تین سال سے کم مدت میں ہی  سینڈی طوفان کا سامنا کرکے اس امتحان سے گزر گئے۔

دوبارہ تعمیر کیا گیا بنگلہ زمین میں ڈالی ہوئی بنیادوں پر کھڑا ہے  اور بیس فلڈ ایلیویشن تک اوپر اٹھا یا ہوا ہے اور اس کے علاوہ بنیاد کی سطح سے اوپر ایک اضافی فٹ کی خالی جگہ بھی ہے۔

چونکہ بنگلے کی نچلی منزل فلڈ بیس ایلیویشن سے نیچے ہے، اس لئے  ٹاون شب کوڈ کے مطابق سیلاب مزاحم مواد کے استعمال کی ضرورت تھی۔ سینڈی کے بعد، گھر کے نچلی منزل میں گٹھنوں تک پانی تھا، ایک انچ کے آٹھ حصے تک فرش پر کیچڑ تھا اور دیواروں پر دلدل کی گھاس تھی، لیکن صرف معمولی صفائی کی ضرورت پڑی۔

 "کوڈ مطابق تعمیر کرنے سے، ہمیں صرف نچلی منزل کی صفائی کرنی پڑی۔  صفائی کرنے میں زیادہ دقت نہیں ہوئی۔" جولیانو نے کہا۔
"بیس فلڈ ایلیویشن سے نیچے تعمیر کے لئے ضروری تھا کہ وہ پانی میں کسی نقصان کے بغیر 72 گھنٹے رہ سکتا ہو۔ ہم نے تعمیر میں ایسا ہی مواد استعمال کیا تھا۔ " بلڈر مارک ہیئک کا کہنا تھا۔ "عمارتی حکام نے ہمیں فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا تکنیکی بلیٹن دیا تھا جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ بیس فلڈ ایلیویشن  سے نیچے کون سے مواد کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

چونکہ بیس فلڈ ایلیویشن سے نیچے کے علاقوں میں فرڈ انشورنس کی طرف سے محدود کوریج ہے،  فیما ان علاقوں صرف پارکنگ، اسٹوریج اور رسائی کے لئے استعمال کرنے کا مشورہ دیتا ہے، اور ان کو تعمیر کرنے میں سیلاب مزاحم مواد کا استعمال کیا جانا چاہئیے۔

"جو کچھ میں نے اس سڑک پر دیکھا اس کی بنیاد پر ہم نے کم سے کم نقصان اٹھایا اور اس سڑک پر تقریبا 50 گھر موجود ہیں۔" جولیانو نے کہا۔  "اس سڑک پر ہماری تعمیر سب سے نئی ہے۔"

"میں غصہ تھا۔" جولیانو نے اعتراف کیا "لیکن میں اب دیکھتا ہوں کہ تعمیر کے عماراتی معیارات نافذ کرنے میں ہی فاعدہ ہے۔"
عمارت کے قواعد و ضوابط، فری بورڈ اور بیس فلڈ ایلیویشن کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے، اپنے مقامی حکام سے رابطہ کریں۔
 

بلڈنگ کوڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ملاحظہ کریں:
 http://www.fema.gov/building-science/building-code-resources
ہوا مزاحم عمارت اور دیگر ساحلی تعمیری ڈیزائن کے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ملاحظہ کریں: http://www.fema.gov/residential-coastal-construction اور http://www.region2coastal.com

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور  www.youtube.com/fema پر آنلائن فیما کی پیروی کریں۔ ایڈمنسٹریٹر کریگ فوگیٹ کی کارکردگی کی بھی www.twitter.com/craigatfema پر پیروی کریں۔ 

سوشل میڈیا کے لنک خالصتا حوالے کے طور پر دئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا ایپلیکیشنز کی تائید نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
06/20/2013 - 11:43
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top