Federal Emergency Management Agency

گو کہ اندراج بند کر دیا گیا ہے، فیما نیو جرسی کی بحالی میں مدد کے لیے فعال ہی ہے

Main Content
Release date: 
05/10/2013
Release Number: 
4086-155

ٹرنٹن، نیو جرسی – بدھ یکم مئی تباہی سے بحالی کے لیے فیما کی امداد کے لیے اندراج کرانے کا آخری دن تھا۔ گو کہ اندراج بند کر دیا گیا ہے، فیما نیو جرسی کے بڑے طوفان سینڈی سے بحالی میں مدد کے لیے فعال ہی ہے۔

فیما ریاست کی بحالی کا کام جاری رکھنے کے لیے  پسماندگان ، مقامی حکومتوں، رضاکار ایجنسیوں اور دلچسپی رکھنے والی دیگر پارٹیوں کی مدد کے لیے موجود ہے۔

درخواست کنندہ گان فیما کے ساتھ ہیلپ لائن، DisasterAssistance.gov پر آن لائن یا سمارٹ فون سے m.fema.gov یا دیگر ویب سے چلنے والے موبائل آلات کے زریعے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

تباہی سے بحالی کی امداد سے متعلقہ سوالات کے جوابات کے لیے بڑے طوفان سینڈی کے پسماندگان فیما کی ٹول فری ہیلپ لائن 800-621-3362 پر کال کر سکتے ہیں۔ وہ افراد جو ٹی ٹی واۓ استعمال کرتے ہیں وہ 800-462-7585 پر کال کر سکتے ہیں؛ فیما کی فون کی لائنیں صبح 7 تا رات 10 بجے تک، ہفتے کے ساتھ دن میسر ہیں؛ کئی زبانوں کے آپریٹرز بھی موجود ہیں۔

800-621-3362 پر کال کرنے سے درخواست کنندہ گان:

  • اپنی درخواست کی حیثیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
  • ان دیگر سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں جو شاید ان کے اپنی درخواست کے بارے میں ہوں۔
  • یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا فیما کو مزید معلومات کی ضرورت ہے، اور وہ فراہم کر سکتے ہیں۔
  • گھر کے معائنے کے طریقۂ کار کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
  • فیما کی امداد پر انشورنس اور اس کے اثر کے حوالے سے کسی بھی سوال کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔
  • بیمہ سے متعلق معلومات تازہ ترین کر سکتے ہیں۔
  • درخواست کنندہ کی جانب سے بات کرنے کے لیے نامزد شخص کو شامل کر سکتے یا ہٹا سکتے ہیں۔
  • فیما کے درخواست پر فیصلے پر اپیل کیسے کی جاۓ ،کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

ایس بی اے کے تباہی سے بحالی کے امدادی قرضہ کے لیے اپنی درخواست کے بارے میں معلومات کےلیے پسماندگان 800-659-2955 پر پیر تا جمعہ صبح 8 تا شام 6 کال کر سکتے ہیں۔ سماعت سے محروم افراد یا وہ افراد جنہیں سننے میں دشواری ہوتی ہے وہ 1-800-877 8339 پر کال کر سکتے ہیں۔

پسماندگان برک، جرسی سٹی، میز لینڈنگ، اوشن سٹی، ٹامز ریور اور یونیئن بیچ میں واقع ایس بی اے کے تباہی سے بحالی کے امدادی قرضوں کے لیے روابطی مراکز کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ مراکز پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 6  اور ہفتے کے دن صبح 10 تا دوپہر 2 بجے تک کھلے رہتے ہیں۔

ریاستی اور وفاقی حکام عوامی بنیادی ضروریات کی مرمت اور تعمیر نو کی جاری کوششوں میں شراکت دار کے طور پر کام کرناجاری رکھے ہوۓ ہیں۔

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

    فیما آن لائن کو www.fema.gov/blog ، www.twitter.com/fema ، www.facebook.com/fema اور www.youtube.com/fema پرملاحظہ کیجیۓ۔ ایڈمنسٹریٹر کریگ فوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی www.twitter.com/craigatfema پر ملاحظہ کریں۔

    سوشل میڈیا کے فراہم کردہ لنک صرف حوالے کے لیے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹوں، کمپنیوں یا درخواستوں کی توثیق نہیں کرتا۔

    Last Updated: 
    05/13/2013 - 12:46
    State/Tribal Government or Region: 
    Related Disaster: 
    Back to Top