Federal Emergency Management Agency

نیو جرسی کے تباہی سے بحالی کے مراکز کی سنیچر کو ایس بی اے قرض کے سماجی بہبود کے مراکز میں منتقلی

Main Content
Release date: 
05/03/2013
Release Number: 
4086-153

ٹرینٹن، نیو جرسی--باقی بچے ہوئے چار نیو جرسی فیما کے-ریاستی تباہی سے بحالی کے مراکز 4 مئی، بروز سنیچر کو منتقل ہو جائیں گے اور 6 مئی، بروز سوموار کو اسمال بزنیس ایڈمنسٹریشن کے تباہی کے قرض کے سماجی بہبود کے مراکز کے طور پر دوبارہ کھلیں گے۔

منتقل ہونے والے تباہی سے بحالی کے مراکز برک میں برک ٹاؤن شپ سوک سینٹر، ٹومس ریور میں بیل کریسٹ پلازہ اسٹور فرنٹ 4 سی، یونین بیچ میں یونین بیچ میونسپل بلڈنگ اور میز لینڈنگ میں ہیملٹن مال سے لگا ہوا تباہی سے بحالی کا مرکز ہے۔

ریاستی اور وفاقی اہلکار اس بات پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہیں کہ پوری ریاست میں کتنے درخواست دہندگان تباہی سے بحالی کے مراکز کا دورہ کر رہے ہیں۔ گذشتہ ہفتوں میں، مراکز پر مدد کا مطالبہ کرنے والے افراد کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے، اس سے اس بات کی طرف اشارہ ملتا ہے کہ اس علاقے کے زیادہ تر پسماندگان کی معلومات کی ضرورتیں مکمل ہو گئی ہیں۔

پسماندگان  FEMA.gov/DRC پر جاکر یا  800-621-3362 پر کال کرکے اپنے قریب ترین مرکز کا پتہ معلوم کر سکتے ہیں۔

ایس بی اے کے نمائندے تباہی کے قرض کے سماجی بہبود کے مرکز پر مکان مالکان، کرایہ داروں، کاروبار کے مالکان اور غیر منفعتی تنظیموں کو ایس بی اے کے کم سود والے تباہی کے قرض کے پروگراموں، قرض کی درخواستیں مکمل کرنے، درخواستوں کی صورت حال چیک کرنے اور ایس بی کے قرضے بند کرنے کے بارے میں سوالات کے رو برو جواب دینے کی خدمت فراہم کریں گے۔

ایس بی اے کے سماجی بہبود کے مراکز سوموار سے جمعہ تک 9 بجے قبل از دوپہر سے 6 بجے بعد از دوپہر تک، اور سنیچر کو 10 بجے قبل از دوپہر سے 2 بجے بعد از دوپہر تک کھلے رہیں گے۔

پسماندگان کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ 1 مئی، 2013 وفاقی تباہی کی امداد کیلئے فیما کے ساتھ اندراج کرانے کی آخری تاریخ ہے۔

پسماندگان  DisasterAssistance.gov پر آن لائن اندراج کرا سکتے ہیں اور اپنی درخواستوں کی صورت حال چیک کر سکتے ہیں، اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کے ذریعے  m.fema.gov پر۔ وہ  800-621-3362یا  TTY 800-462-7585 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔ جو لوگ 711-ریلے یا ویڈیو ریلے سروسز کا استعمال کرتے ہیں وہ 800-621-3362 پر کال کر سکتے ہیں۔

ایس بی اے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، 1-800-659-2955 پر سوموار سے جمعہ تک 8 بجے قبل از دوپہر سے 6 بجے بعد از دوپہر (ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم) تک کال کریں۔  پسماندگان  disasterloan.sba.gov/ela پر آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان sba.gov/services/disasterassistance پر ایس بی اے کی ویب سائٹ بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں یا  disastercustomerservice@sba.gov پر ای میل کر سکتے ہیں۔

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما کی www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر آن لائن پیروی کریں۔ اس کے علاوہ، www.twitter.com/craigatfema پر ایڈمنسٹریٹر کیگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ رابطے صرف حوالہ کیلئے ہیں۔ فیما کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا درخواستوں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
05/03/2013 - 11:13
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top