Federal Emergency Management Agency

6 ماہ کے سنگِ میل پر نیوجرسی میں سینڈی کے آفت زدگان کی بحالی اور تعمیرِ نو

Main Content
Release date: 
05/03/2013
Release Number: 
4086-151

ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- چھ ماہ قبل طاقتور طوفان سینڈی کے نیوجرسی کے ساحلوں سے ٹکرانے سے لے کر، آفت زدگان وفاقی سرمائے کی صورت میں 1.1 بلین ڈالر سے زائد کے ساتھ اپنے علاقوں کی تعمیرِ نو کرتے رہے ہیں۔

تصویر 29 اکتوبر 2012 کے منظر کے بعد کے دنوں سے بہت زیادہ مختلف ہے۔  بہت سے گھروں کی مرمت کر دی گئی ہے یا وہ تعمیرِ نو کے مرحلے میں ہیں۔  کاروبار دوبارہ کھل چکے ہیں اور ساحلی روشیں پہلے ہی سیاحوں سے بھرنا شروع ہو چکی ہیں۔

"گزشتہ چھ ماہ میں نیو جرسی میں بحالی اور تعمیرِ نو کی کوششیں نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہیں، لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،" نیوجرسی میں آفتی کاروائیوں کی وفاقی رابطہ افسر، گریشیا زیک نے کہا۔ "نیوجرسی کا ساحل ایک مثال ہے اور FEMA ریاست اور مقامی حکومت کے شانہ بشانہ اس وقت تک کام کرے گی جب تک کہ مدد کرنا ضروری ہو یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ریاست بحال ہو جائے گی۔"   

23 اپریل 2013 تک، مندرجہ ذیل ان کاروائیوں کو پیش کرتا ہے جو نیوجرسی میں طاقتور طوفان سینڈی کے جواب میں اور اس سے بحالی کے لیے کی گئیں۔

رہائش میں آفت زدگان کی معاونت 

تعمیرِ نو کی کوشش کے جزو کے طور پر وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات نے سینڈی سے متاثرہ 60،500 سے زائد افراد اور گھرانوں کو امداد میں 388 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے۔ اس مالی امداد میں سے، 334.5 ملین ڈالر اشیاء جیسے کہ گھر کی مرمت اور کرایہ داری معاونت میں گئے ہیں، اور 53.4 ملین ڈالر بنیادی ضروریات جو بیمہ سے پوری نہیں ہوتیں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

FEMA نے ایک رہائشی مشن مربوط کیا ہے جس میں امریکی محکمہ برائے رہائش اور شہری ترقی، نیوجرسی محکمہ علاقائی امور اور امریکی فوج کے انجینیئرنگ کے دستوں کی شمولیت شامل ہے۔ اس مشن نے فورٹ مونموتھ میں 114 دوبارہ ٹھیک کیے گئے گھروں اور اس کے علاوہ تیار کردہ یا گشتی گھروں میں عارضی رہائش فراہم کی ہے۔ علاوہ ازیں، HUD نے ریاست کے زیرِ انتظام سیکشن 8 رہائشی اختیار واؤچر پروگرام میں سے کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے 1،000 "خصوصی داخلے" الگ کر رکھے ہیں۔ 

FEMA اور ریاست نے عبوری رہائشی معاونت میں بھی تعاون کیا ہے جس نے 5،500 سے زائد افراد اور گھرانوں کو 435 ہوٹلوں اور موٹلوں میں ٹھہرایا ہے جب تک کہ طویل مدتی رہائشی حل نہیں تلاش کیے جاتے۔  آفت زدگان نے 34 ملین ڈالر کی لاگت سے 253،425 کمرہ راتوں کے لیے قیام کیا ہے۔

امریکی ہلالِ احمر، کمیونٹی فوڈ بینک آف نیوجرسی اور چرچ ورلڈ سروسز 14 آفت میں متحرک رضاکار تنظیموں (VOAD) میں سے تین ہیں جو نیوجرسی میں طویل مدتی بحالی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔  

تعمیرِ نو میں مدد

FEMA کے عوامی امدادی پروگرام نے سرکاری املاک اور ساتھ ہی ساتھ مخصوص بلامعاوضہ کام کرنے والی تنظیموں کی بحالی کے لیے امداد میں 262.9 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے۔ اس طرح FEMA نے درخواست دہندگان کی ساحلی روشوں اور ساحلی مرمت اور ساتھ ہی ساتھ گودیوں، تختوں کی دیواروں اور سمندری دیواروں کے لیے ہنگامی حفاظتی اقدامات کے منصوبوں میں مدد کی ہے۔ یہ منصوبے ریاست کی معیشت کو سہارا دینے میں مدد کریں گے، جس میں بطور بڑے سیاحتی مقام اس کی کشش شامل ہے۔

فی الوقت زیرِ تعمیر کچھ منصوبے جو میموریل ڈے تک عوام کے لیے دوبارہ کھلنے کے لیے متوقع ہیں میں شامل ہیں: اٹلانٹک ہائی لینڈز بندرگاہ پر گودیوں کی تعمیرِ نو کے لیے 19 ملین ڈالر، بیلمار ساحلی روش کی تعمیرِ نو کے لیے 12 ملین ڈالر اور سی سائیڈ ہائیٹس ساحلی روش کی تعمیرِ نو کے لیے 7.6 ملین ڈالر۔ 

طاقتور طوفان سینڈی کے جواب میں، FEMA نے 435 مشن اسائنمنٹس کو متحرک کیا اور کئی طرح کی جوابی اور بحالی کاروائیوں کے لیے براہِ راست وفاقی امداد میں 100 ملین ڈالر مختص کیے۔ تخفیفی مشن کے ذریعے، سماجی تعلیمی بہبود کے ماہرین کی جانب سے 23،702 درخواست دہندگان کو تعمیرِ نو کی تکنیکوں پر مشاورت فراہم کی گئی۔ CEO ماہرین نے بگ باکس سٹورز کے بھی دورے کیے جہاں انہوں نے 38،266 اضافی آفت زدگان کو مشورے دیئے۔ تخفیفی مواقعوں کی شناخت کے لیے 406 وفاقی، ریاستی اور مقامی شریکِ کاروں کو تکنیکی معاونت فراہم کی گئی تھی۔ مقامات کے کوئی 1،300 دورے مکمل کیے جا چکے ہیں۔ 

امریکی چھوٹے کاروباروں کی انتظامیہ نے گھر مالکان، کرایہ داروں اور کاروباروں کے لیے کم شرحِ سُود کے آفتی قرضوں میں 734 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے، جس میں سے 607.6 ملین ڈالر گھر مالکان کو جا رہے ہیں اور 138.8 ملین ڈالر کاروباروں کے لیے رکھے گئے ہیں۔ قرضے چھوٹے کاروباروں کی معاشی نقصانات کو کم کرنے میں مدد کے لیے زیرِ کار سرمایہ کا ایک اہم ذریعہ رہے ہیں۔

FEMA سماجی بہبود

نیوجرسی میں طاقتور سینڈی طوفان کے بعد بحالی کی کوششوں میں سماجی بہبود ایک اہم عنصر تھا۔ FEMA کے آفت سے بحالی کے مراکز نے FEMA درخواستوں اور SBA قرضوں میں مدد کرتے ہوئے، طوفان کے آفت زدگان کو قابلِ قدر فرداً فرداً معاونت پیش کی ہے۔ 89،000 سے زائد تشریف آوریاں 41 مراکز پر پہلے ہی ہو چکی ہیں جنہوں نے گزشتہ چھ ماہ کے پورے عرصے میں نیوجرسی کی خدمت کی ہے۔

طوفان کے فوری بعد، FEMA کے سماجی تعلقات کے ماہرین نے نو زبانوں میں معلومات اور امداد پیش کرنے کے لیے طوفان زدہ مضافات میں چکر لگائے۔  اگے پانچ ماہ میں، FEMA کے CR ماہرین نے 100،000 سے زائد افراد، 25،000 کاروباروں اور 10،000 عقائد اور علاقہ کی بنیاد پر تنظیموں کے ساتھ رابطہ کیا۔ 

AmeriCorps’ National Civilian Community Corps کی جانب سے 18 تا 24 سال عمر کے خادم دستوں کے ارکان کے ایک یونٹ، FEMA دستوں نے بھی میدانِ عمل میں معاونت کی۔  220 سے زائد ارکان نے آفت زدگان، کاروباروں، مقامی حکومت کے رہنماؤں اور دیگر سے FEMA کے منصوبوں کی وضاحت کرنے کے لیے رابطہ کیا۔

مقامی، ریاستی اور وفاقی ملازمین کی ایک بڑی کوشش کو کم از کم 480 رضاکار گروہوں کی جانب سے معاونت وصول ہوئی جنہوں نے اپنے وقت سے 766،00 گھنٹے صرف کیے۔  انہوں نے مل کر بحالی کی کوششوں کو مربوط کیا جس میں نیوجرسی کی 21 کاؤنٹیز میں گھروں کی تعمیرِ نو کی تیاری کی ایک بڑی کوشش کے لیے ملبہ ہٹانا شامل تھا۔

FEMA کی امداد جاری ہے

طویل مدتی بحالی عمل کی مدد کے لیے، آفت سے بحالی کے وفاقی رابطہ گروپ کے ذمے طوفان زدہ علاقوں کے لیے بحالی میں امداد کی جامع حکمتِ عملی مہیا کرنے کا کام لگایا گیا تھا۔ ریاست، مقامی حکام اور شریکِ کاروں کے ساتھ رابطے میں، بحالی کے ماہرین مکینوں کو منصوبہ بندی اور تکنیکی معاونت دیں گے جبکہ وہ اپنے علاقے کی بحالی کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ FDRC کی جانب سے یونین بیچ کو نیوجرسی میں وفاقی بحالی منصوبہ بندی معاونت وصول کرنے والا بطور پہلا علاقہ منتخب کیا گیا تھا۔  

طاقتور طوفان سینڈی سے بحالی کی امداد جاری ہے۔ FEMA سینڈی کے آفت زدگان کی مدد کے لیے ریاستی اور مقامی حکومتوں کے ساتھ کام کرنا جاری رکھے گی۔ 

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog، www.twitter.com/fema، www.facebook.com/fema ، اور www.youtube.com/fema پرFEMA کو آن لائن فالو کریں-  اورwww.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

  سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

Last Updated: 
05/03/2013 - 13:26
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top