Federal Emergency Management Agency

نیوجرسی کے مکینوں کے پاس FEMA امداد کے لیے اندراج کروانے کے لیے پانچ دن ہیں

Main Content
Release date: 
05/01/2013
Release Number: 
4086-149

ٹرینٹون، نیو جرسی-- طاقتور ترین طوفان سینڈی کے نیوجرسی میں آفت زدگان جن کے طوفان سے متعلقہ نقصانات ہوئے تھے کے پاس وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات کے پاس اندراج کروانے کے لیے محض پانچ دن بچے ہیں۔ مکینوں کا 1 مئی کو نصف شب (EDT) تک آفتی امداد کے لیے اندراج کروانا لازمی ہے۔

آفت زدگان آن لائن اندراج کروا سکتے ہیں اور DisasterAssistance.gov پر اپنی درخواستوں کی کیفیت دیکھ سکتے ہیں، بذریعہ ویب چلانے کے قابل فون یا ٹیبلٹ m.fema.gov پر۔ وہ 3362-621-800 یا TTY 800-462-7585 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔ وہ لوگ جو 711 ریلے یا ویڈیو ریلے سروسز استعمال کرتے ہیں، 3362-621-800 پر کال کر سکتے ہیں۔

1 مئی امریکی چھوٹے کاروباروں کی انتظامیہ کی جانب سے کم شرحِ سُود کے آفتی قرضوں، جو طویل مدتی تعمیرِ نو کے لیے وفاقی فنڈز کا بنیادی وسیلہ ہے، کی درخواستیں واپس کرنے کی بھی آخری تاریخ ہے۔ آفت زدگان 1 مئی، نصف شب تک DisasterLoan.SBA.gov/ela پر ایک آن لائن درخواست پُر کر کے ایک SBA آفتی گھریلو یا کاروباری قرضہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

آفت زدگان جنہوں نے وفاقی آفتی امداد کے لیے درخواست دے رکھی ہے کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ FEMA اور SBA کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ درخواست دہندگان کو اپنے ڈاک کے پتے، فون نمبروں یا ای میل پتوں میں تبدیلیوں سے FEMA اور SBA کو مطلع کرنا چاہیئے۔

مکینوں کو یاد دہانی کروائی جاتی ہے کہ ہُڈسن کاؤنٹی میں آفت سے بحالی کا مرکز آج، 26 اپریل کو تبدیل ہو رہا ہے، اور سوموار 29 اپریل کو ایک SBA آفتی قرضہ بہبودی مرکز کے طور پر دوبارہ کھلے گا۔ کیپ مئے کاؤنٹی میں DRC ہفتہ، 27 اپریل کو تبدیل ہو گا، اور سوموار، 29 اپریل کو ایک SBA آفتی قرضہ بہبودی مرکز کے طور پر کھلے گا۔ 

چار DRCs کام کرنا جاری رکھیں گے۔ وہ اوشن، مونموتھ اور اٹلانٹک کی کاؤنٹیز میں واقع ہیں۔ آفت زدگان FEMA.gov/DRC پر جاتے ہوئے یا 3362-621-800 پر کال کرتے ہوئے اپنے قریب ترین مرکز کا پتہ معلوم کر سکتے ہیں۔

FEMA کا عملہ آفت سے بحالی کے مراکز پر خطوط کی وضاحت کرنے، عارضی گھر تلاش کرنے والے آفت زدگان کی رہنمائی کرنے کے لیے اگر ان کے بنیادی گھروں کو نقصان پہنچا تھا یا تباہ ہو گئے تھے، امداد کے لیے درخواستوں کی کیفیت معلوم کرنے یا آفت زدگان کو دیگر ایجنسیوں جو اضافی امداد مہیا کر سکتی ہیں کے پاس بھجوانے کے لیے دستیاب ہے۔

23 اپریل تک، گھروں کی مرمتوں یا تبدیلیوں، کرایہ داری معاونت اور دیگر ضروریات کے لیے 388 ملین ڈالر سے زائد کی گرانٹس کی منظوری دی جا چکی ہے۔ ایک اور 734.4 ملین ڈالر کی رقم SBA کے کم شرح سُود کے قرضوں میں 11,300 سے زائد گھروں اور کاروباروں کے لیے منظور کی جا چکی ہے۔

SBA کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، 1-800-659-2955 پر سوموار تا جمعہ صبح 8 بجے تا شام 6 بجے(EDT) SBA کے صارف خدمت مرکز پر کال کریں۔ آفت زدگان disasterloan.sba.gov/ela پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان sba.gov/services/disasterassistance پر SBA کی ویب سائٹ پر بھی جا سکتے ہیں یا disastercustomerservices@sba.gov پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اضافی وسائل FEMA.gov/SandyNJ اور SBA.gov/Sandy پر آن لائن دستیاب ہیں۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog، www.twitter.com/fema، www.facebook.com/fema ، اور www.youtube.com/fema پر FEMA کو آن لائن فالو کریں-

اورwww.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

Last Updated: 
05/01/2013 - 11:08
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top