Federal Emergency Management Agency

سمندری طوفان سینڈی کے پسماندگان کے پاس اپیل کا حق ہے اگر انہیں فیما کی امداد سے محروم کیا جاتا ہے

Main Content
Release date: 
04/30/2013
Release Number: 
4086-147

ٹرنٹن، نیو جرسی - اگر سمندری طوفان سینڈی کے نیو جرسی کے پسماندگان جنہیں فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کی امداد کے لیے مسترد کر دیا گیا ہو تو ان کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہے۔

اپیل کرنے سے پہلے اپنے مسترد متعین کیے جانے کےخط کا بغور مطالعہ کیجیۓ۔ ہو سکتا ہے فیما آپ سے صرف اضافی معلومات فراہم کرنے کا کہہ رہی ہو ۔ اگر ایسا ہے تو اپنے نقصانات کی حمایت میں اور ان کی قیمت کی تشہیر کے لیے جتنا ممکن ہو دستاویزات شامل کریں۔

اگر آپ کو امداد کے لیے مسترد کر دیا گیا ہو یا آپ نے اس رقم سے کم امدادی رقم موصول کی ہے جس کی آپ کے خیال میں فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضرورت ہے تو ضروری نہیں کہ اس سے مراد ہے کہ آپ کا کیس بند کر دیا گیا ہے۔

یاد رکھیۓ کہ فیما آخری پناہ گاہ کا پروگرام ہے – یہ بیمہ پالیسی نیہں ہے۔ تباہی سے بحالی کی امداد آپ اور آپ کے اہل خانہ کی تباہی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی جاۓ گی۔ یہ آپ کو کی ہر چیز مکمل بنانے یا آفت سے پہلے والے حالات کو بہتر بنانے کا پروگرام نہیں ہے.

ذیل میں درخواست مسترد کیے جانے کی کچھ وجوہات ہیں:

  • اصول براۓ مشترکہ گھرانہ:  جب ایک ہی گھر سےکئک لوگ درخواست دیتے ہیں تو فیما اس گھر کے سربراہ کا تعین نہیں کرتا۔ اگر آپ کو مسترد کیا گیا ہے اور مشترکہ گھرانے کا حصہ نہیں ہیں تو آپ اپیل کر سکتے ہیں اور اس کی حمایت میں دستاویزات جمع کروا سکتے ہیں۔
  • فوائد دہرانے کا عمل: اگر آپ کا بیمہ ہوا ہے، تو فیما امداد کی اس رقم کی ادائیگی معطل کر سکتا ہے جس کی ادائیگی آپ کا بیمہ کر سکتا ہے۔ اگرآپ کو محسوس ہو کہ آپ کا بیمہ آپ کے اہم نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے ناکافی ہے تو آپ فیما کو بتا سکتے ہیں اور اسے اپنے بیمہ کی حتمی رقم یا مسترد کیے جانے کے خلاف دعوی کی معلومات بھیج سکتے ہیں۔

فیما کی جانب سے مسترد متعین کیۓ جانے پر کیسے اپیل کی جاۓ:

  • اس بات کو سمجھیں کہ آپ کو کیوں مسترد کیا گیا ہے _ اپنے مسترد متعین کیے جانے کےخط کا مکمل جائزہ لیجیۓ۔ خط کے متن میں مسترد متعین کیۓ جانے کے بارے میں تفصیلی طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ اگر آپ

چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ کوئی اور بھی خط کا تفصیلی معائنہ کرے یا آپ کو مزید معلومات کی ضرورت ہے تو آپ فیما کو 800-621-FEMA (3362)  پر کال کریں۔

  • فورا" اپیل کریں: آپ کے پاس فیما کی جانب سے مسترد متعین کیے جانے کےخط کی وصولیابی کے تاریخ سے لے کر 60 دنوں تک کا وقت ہوتا ہے تاکہ آپ آپ فیما کی جانب سے امداد کی معطلی یا وہ رقم جسے آپ ناکافی محسوس کرتے ہیں کی بات کر سکیں۔ اگر آپ فیما کی جانب سے مسترد متعین کیے جانے کےخط پر موجود تاریخ کے 60 دنوں سے زیادہ دنوں کے بعد اپیل کرتے ہیں تو آپ کو وضاحت شامل کرنی ہو گی کہ آپ کا جواب 60 دنوں کی آخری تاریخ سے سے کیوں آگے چلا گیا۔
  • اپنی فیما فائل کے لیے درخواست دیں: اگر آپ کو اپنے کیس کے بارے میں معلومات درکار ہے، تو آپ یا آپ کا شریک درخواست دہندہ اپنی درخواست میں اپنی فائل میں موجود معلومات کی نقل کے لیے اس پتہ پر درخواست کر سکتے ہیں:

 

فیما – ریکارڈ مینیجمنٹ

نیشنل پراسسنگ سروس سنٹر

پی۔او۔ بکس 10055

ہیاٹسویل، ایم ڈی 20782-7055

 

 FEMA ─ Records Management

National Processing Service Center

P.O. Box 10055

Hyattsville, MD 20782-7055

 

آپ کی ذاتی معلومات کی رازداری کی حفاظت میں مدد کرنے کے لئے آپ فیما کے لئے آپ جب بھی فیما کو اپیل یا درخواست لکھیں تو آپ کو اپنا مکمل نام، پیدائش کی تاریخ اور جگہ، آپ کے تباہ شدہ مکان کا پتہ، فیما درخواست نمبر، اور تباہی نمبر شامل کرنا چاہئ۔ آپنے خط کی تصدیق کروائیں یا اس کے ساتھ حکومت کے جاری کردہ شناختی کارڈ کی نقل لگائیں یا یہ بیان شامل کریں "میں دروغ حلفی کی سزا کے تحت یہ بیان دیتی / دیتا ہوں کہ مذکورہ بالا سچ اور صحیح ہے۔" اس خط پر آپ لازما" دستخط کریں۔

 

اپنے مسترد کیۓ جانے کی اپیل کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔ اپنی اپیل  اور حمایتی معلومات کے ہر صفحے پر فیما رجسٹریشن نمبر اور تباہی نمبر شامل کریں۔ یہ دونوں نمبر آپ اپنے مسترد متعین کیے جانے کےخط سے حاصل کر سکتے ہیں۔

  • معلومات اکٹھی کریں: آپ فیما کو کوئی بھی  ایسا مصدقہ دستاویز فراہم کریں جو آپ کی اپیل کی حمایت کرے۔ اگر آپ پر یقین نہیں کہ آیا کوئی خاص دستاویز شامل کرنا چاہیۓ تو آپ مدد حاصل کرنے کے لیے فیما ہیلپ لائن کو (800-621-FEMA (3362 پر کال کریں یا ذیل میں دیۓ گۓ پتہ پر اپنی اپیل جمع کروائیں۔
  • بار کوڈ یاد رکھیں: فیما سے موصول شدہ اہلیت کے نوٹیفیکیشن کے صفحہ کی کاپی جس پر بار کوڈ ہوتا ہے، وہ بھی شامل کریں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپیل کے خط پر آپ دستخط کریں: آپ کا اپیل کا خط لازما" آپ یا آپ کے مجاز نمائندے سے دستخط شدہ ہو۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے لیے کوئی اور شخص آپ کی اپیل پر دستخط کرے تو اپیل کے ساتھ سابقہ اجازت نامہ جمع کروانے  کو یقینی بنائیں۔
  • کاغذات/ معلومات محفوظ کریں: فیما کو آپ جو کچھ بھی آپ ارسال کریں اس کی کاپی اور جو بھی فون کال کریں یا میٹنگ کریں تو اس کی معلومات محفوظ رکھنے کو یقینی بنائیں۔
  • آپ کی اپیل پر فیما کا جوابی عمل: فیما کے پاس اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کرنے کے لیے 60 روز ہوتے ہیں لیکن اکثر یہ جلد ہی جوابی عمل کرتی ہے۔ آپ کی اپیل پر فیما کے فیصلے کو حتمی سمجھنا چاہیۓ۔ تاہم اگر آپ کے پس کوئی نئی معلومات ہے تو آپ اسے فیما کو فراہم کر سکتے ہیں۔

اپنا اپیل کا خط اس پتہ پر ارسال کریں:

ڈاک کے زریعے:

 

فیما – اپیلز آفیسر

نیشنل پراسسنگ سروس سنٹر

پی۔او۔ بکس 10055

ہیاٹسویل، ایم ڈی 20782-7055

FEMA Appeals Officer

National Processing Service Center

P.O. Box 10055

Hyattsville, MD 20782-7055


 

فیکس کے زریعے:

 

اٹینشن : فیما

(800) 827-8112

Attention: FEMA

 (800) 827-8112

اگر آپ کس ماہر سے بات کرنا چاہتی/چاہتے ہیں جو کہ اپیل کی کاروائی میں آپ کی مدد کرے تو آپ تباہی سے بحالی کے مقامی مرکز جا سکتی / سکتے ہیں یا فیما ہیلپ لائن کو (800-621-FEMA (3362 پر کال یا 800-462-7585 پر ٹی ٹی واۓ کر سکتی / سکتے ہیں۔ اپنے قریبی تباہی سے بحالی کے مرکز کی تلاش کے لیے ملاحظہ کریں asd.fema.gov/inter/locator/home.htm اور تلاش کے خانے میں اپنا پتہ لکھیں۔

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما آن لائن کو www.fema.gov/blog ، www.twitter.com/fema ، www.facebook.com/fema اور www.youtube.com/fema پرملاحظہ کیجیۓ۔ ایڈمنسٹریٹر کریگ فوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی www.twitter.com/craigatfema پر ملاحظہ کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ لنک صرف حوالے کے لیے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹوں، کمپنیوں یا درخواستوں کی توثیق نہیں کرتا۔

Last Updated: 
05/01/2013 - 09:19
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top