Federal Emergency Management Agency

نیویارک شہر میں 4 ڈیزاسٹر ریکوری مراکز میں متاثرین کی تشریف آوری کے لئے صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں

Main Content
Release date: 
04/26/2013
Release Number: 
214

نیویارک –  ہری کین سینڈی کے متاثرین30  اپریل تک نیو یارک شہر کے چار ڈیزاسٹر ریکوری مراکز میں تشریف لاسکتے ہیں۔

فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی اور یو ایس سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے ماہرین کی طرف  مندرج ذیل خدمات دستیاب ہیں:

  • ڈیزاسٹر ریکوری کے بارے میں راہنمائی
  • فیما کو دی گئی درخواستوں کی موجودہ حیثیت
  • کسی موصول شدہ تحریری خط و کتابت کی وضاحت
  • مزید مدد فراہم کرنے والی ممکنہ ایجنسیوں کا حوالہ
  • ایس بی اے کے آفتی قرضوں کے بارے میں معلومات

منگل وار 30 اپریل تک دستیاب ڈیزاسٹر ریکوری سینٹروں کی فہرست:

کاؤنٹی

پتہ

اوقات:

سوموار سے جمعہ

اوقات: سنیچر

کنگس کاؤنٹی

ایم سی یو پارکنگ لاٹ

1904 Surf Ave.

Brooklyn, NY 11224

صبح 9 بجے سے شام 6 بجے

صبح 9 بجے سے دن کے 3 بجے

کوئینس کاؤنٹی

فورٹ ٹلدین پارک

415 State Rd.

Breezy Point, NY 11697

صبح 9 بجے سے شام 6 بجے

صبح 9 بجے سے دن کے 3 بجے

کوئینس کاؤنٹی

آرورن باۓ دا سی

68-20 Rockaway Beach Blvd.

Arverne, NY 11692

صبح 9 بجے سے شام 6 بجے

صبح 9 بجے سے دن کے 3 بجے

رچمنڈ کاؤنٹی

کیا ان اسٹیٹن آیلنڈ 

1976 Hylan Blvd.

Staten Island, NY 10306

صبح 9 بجے سے شام 6 بجے

صبح 9 بجے سے دن کے 3 بجے

 

نیویارک شہر میں 4 ڈیزاسٹر ریکوری مراکز میں متاثرین کی تشریف آوری کے لئے صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں

صفحہ 2

متاثرین فیما ہیلپ لائن 800-621-3362  (711  ریلے یا ویڈیو ریلے سروسز دستیاب ہیں) یا TTY 800-462-7585 پر فون کرکے اپنی رجسٹریشن کی حیثیت کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ہیلپ لائن صبح 7  بجے  سے رات 10 بجے EDT  تک ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہے۔ درخواست دہندگان مزید معلومات کے لئے اس ویب سائٹ DisasterAssistance.gov یا سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ذریعہ m.fema.gov  کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ایس بی اے کے آفتی قرضہ کی درخواست کے ساتھ مدد کے لئے ایس بی اے ڈیزاسٹر کسٹمر سروس سینٹر کو

 800-659-2955 (TTY 800-877-8339) پر فون کریں یا DisasterCustomerService@sba.gov پر ای میل بھیجیں۔ 

نیویارک کی ڈیزاسٹر ریکوری کے بارے میں مزید جاننے کے لئے یہ ویب سائٹیں دیکھیں: www.fema.gov/SandyNY, www.twitter.com/FEMASandy, www.facebook.com/FEMASandy, www.fema.gov/blog

###

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

بحالی کے لئے  امداد بلا لحاظ نسل، رنگ، مذہب، قومیت، جنس، عمر، معذوری، انگریزی زبان کی قابلیت یا معاشی حیثیت دستیاب ہے۔ اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کے خلاف امتیازی سلوک کیا گیا ہے تو فیما کے ٹول فری نمبر پر اس کی اطلاع دیں800-621-3362 (FEMA). ٹی ٹی وائی (TTY) کے لئے اس نمبر پر کال کریں۔

 7585-462-800

فیما کے عارضی رہائشی امداد اور پبلک نقل و حمل کے اخراجات، میڈیکل و ڈینٹل اخراجات، اور جنازہ و تدفین کے اخراجات کے گرانٹ کی خاطر افراد کو SBA قرضہ کے لئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، درخواست دہندگان جو ایس بی اے قرضہ کی درخواستیں حاصل کرتے ہیں، انہیں درخواستوں کو  ایس بی اے کےقرضہ افسران کو پیش کرنا چاہئیے تاکہ ایسی امداد کے اہل ہوں جو ذاتی ملکیت، گاڑی کی مرمت یا متبادل، اور نقل و حرکت و سٹوریج کے اخراجات کا احاطہ کرتی ہے۔

Last Updated: 
04/29/2013 - 09:56
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top