Federal Emergency Management Agency

اپنے ملازمین کو فیما کے ساتھ رجسٹر کرنے کو کہیں؛ ایک ہفتہ رہ گیا ہے

Main Content
Release date: 
04/24/2013
Release Number: 
4086-146

ٹرینٹن، نیو جرسی - نیو جرسی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ان کے ملازمین جن کو سینڈی طوفان سے نقصان پہنچا تھا آفتی امداد کے لئے یکم مئی، 2013  کی آخری تاریخ سے پہلے فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ساتھ رجسٹر کریں۔

پوری ریاست میں 21 ہزار کمپنیوں اور ایک ملین سے زیادہ ملازمین کی نمیائندگی کرنے والی نیو جرسی بزنس اور انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر فلپ کرشنر (Philip Kirschner) نے کہا ہے کہ "ہم آپ کے ملازمین تک یہ خبر پہنچانا چاہتے ہیں۔ اس لئے NJBIA  فیما کے ساتھ مل کر مالکان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ یقینی بنائیں کہ سینڈی سے متاثر ان کے ملازمیں یکم  مئی سے پہلے رجسٹر کریں۔"

تمام باشندوں کو بھی یاد دلایا جارہا ہے کہ فیما آفتی امداد کے لئے رجسٹر کرنے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ 

21  اپریل کی تاریخ تک تقریبا 260,200  نیو جرسی متاثرین نے فیما سے مدد کے لئے درخواست کی ہے۔ فیما ان تمام افراد سے درخواست کرتی ہے جو سینڈی طوفان سے متاثر ہوئے ہیں اور جنہوں نے آفتی امداد کے لئے درخواست نہیں دی ہے کہ وہ یکم  مئی تک ایسا کریں۔

رجسٹر کیسے کریں

افراد اور خاندان فیما کے ٹول فری رجسٹریشن نمبر 800-621-FEMA (3362) یا TTY 800-462-7585 پر فون کرکے رجسٹر کراسکتے ہیں۔ افراد DisasterAssistance.gov پر آنلائن  جاکر بھی آفتی امداد کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کا عمل عام طور پر 15 سے 20 منٹ تک کا وقت لیتا ہے۔

حکام آفتی امداد کے لئے رجسٹر کرنے سے ہچکچانے والے باشندوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی ٹیکس آفتی امداد کو فنڈ کرنے کے لئے خاص طور سے  وقف کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر ایک شخص امداد حاصل کرتا ہے تو وہ کسی صورت وفاقی امداد کے کسی دوسرے درخواست گزار کے فنڈ نہیں لے جاتا ہے۔

انفرادی امداد

فیما ہاؤسنگ اسسٹنس گرانٹ کرایہ میں مدد،  گھر کی مرمت اور ضروری گھریلو اشیاء کی تبدیلی کا خرچہ اٹھاتا ہے جن کا انشورنس احاطہ نہیں کرتا۔ ہمارا مقصد تباہ شدہ مکانوں کو محفوظ ، صاف ستھرا کا اور فعال بنانا ہے۔ دیگر ضروریات کے اسسٹنس گرانٹس ذاتی ملکیت کے متبادل کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں اور طبی، دانتوں، جنازہ، نقل و حمل اور آفت سے متعلق دیگر سنگین ضرورتوں کو پورا کرسکتے ہیں جن کو انشورنس یا دیگر وفاقی، ریاستی اور خیراتی امدادی پروگرام احاطہ نہیں کرتے۔

21  اپریل کی تاریخ تک، گھر کی مرمت یا متبادل، کرایہ کی امداد اور دیگر ضروریات کے لئے 387.4  ملین ڈالروں کے گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

ایس بی اے قرضے

یکم مئی یو ایس سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کو درخواستیں واپس بھیجنے کی بھی آخری تاریخ ہے۔ ایس بی اے مالکان مکان، کرایہ داروں، تمام حجم کے کاروباروں اور نجی غیر منافع بخش تنظیموں کو ان نقصانات کے لئے کم سود والے قرضے پیش کرتا ہے جن کا انشورنس احاطہ نہیں کرتی۔  ایس بی اے گھر کی مرمت یا متبادل کے لئے $200,000  تک اور نجی ملکیت کی مرمت یا متبادل کے لئے $40,000  تک کے  قرضے دیتا ہے۔ اس کے علاوہ، کاروباروں کے لئے دو  ملین ڈالر ان کے ادا نہ کئے گئے آفتی نقصانات کے لئے دستیاب ہیں۔

ایس بی اے کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، ایس بی اے کسٹمر سروس سینٹر کو  صبح8  بجے سے شام 6  بجے تک  (EDT) سوموار سے جمعہ 1-800-659-2955 پر فون کریں۔ متاثرین آنلائن درخواست دے سکتے ہیں disasterloan.sba.gov/ela درخواست دہندگان ایس بی اے ویب سائٹ بھی دیکھ سکتے ہیں sba.gov/services/disasterassistance یا ای میل بھیج سکتے ہیں disastercustomerservice@sba.gov

 21 اپریل کی تاریخ تک، 731 ملین ڈالر کے ایس بی اے کے کم سود والے آفتی قرضوں کی   11,300 سے زیادہ گھروں اور کاروباروں کے لئے منظوری دی گئی ہے۔

# # #

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

فیما کو آنلائن فالو کریں www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema۔ ایڈمنسٹریٹر کریگ فگاٹے کی کارکردگی کو بھی فالو کریں: www.twitter.com/craigatfema

سوشل میڈیا کے لنک خالصتا حوالے کے طور پر دئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا ایپلیکیشنز کی تائید نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
04/30/2013 - 15:44
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top