Federal Emergency Management Agency

نیو یارک میں فیما تغیری پناہ کی امداد کے پروگرام کو وسعت دے رہا ہے

Main Content
Release date: 
04/24/2013
Release Number: 
211

نیو یارک - ریاست نیو یارک کی گزارش پے، فیڈرل امرجنسی مینجمینٹ ایجنسی نےتغیری پناہ کی امداد (ٹی ایس اے) کے پروگرام  کے لئے- 28-دن کی وسعت منظور کی ہے، جو کہ اہلیت رکھنے والے طوفان سینڈی کے بچنے والوں کو جو اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکتے حصّہ لینے والے ہوٹلوں میں رہنے کی اجازت دیتی ہے.

ٹی ایس اے کی چیک آوٹ ڈیٹ، جس کو پہلے 1 مئی تک وسعت دی گئی تھی، اب اسکو 29  مئی تک وسعت دے دی گئی ہے. فیما اہلیت والے درخواست گزاروں کو فون کر کے انہیں نئی وسعت والی چیک آوٹ ڈیٹ کے بارے میں مطلع کرے گا.

یہ عارضی تغیری پناہ کی امداد کا پروگرام اہلیت رکھنے والے طوفان سینڈی کے بچنے والے جن کے گھر شدید طور پے تباہ اور برباد ہو گۓ ہیں انکو محدود وقت کے لئے ہوٹل میں رہنے کی اجازت دیتا ہے. کمرے کی قیمت فیما کی طرف سے براہ راست ہوٹل کو ادا کر دی جانے گی.

یہ وسعت اس لئے منظور کی گئی تھی تاکہ وہ درخواست گزارن جو اب بھی پروگرام کے لئے اہلیت رکھتے ہیں وہ ہوٹلوں میں رہ سکیں، جبکہ فیما اور اسکے ریاستی اور مقامی ساتھ لمبے-عرصے کی رہائش کے لئے حل ڈھونڈنے کے سلسلے میں کام کریں. سب ٹی ایس اے کے درخواست گزارن جو ہوٹلوں میں ٹھرے ہونے ہیں ان کو جاری اہلیت کے لئے جانچا جائے گا.

فیما کا مقامی، ریاستی، قبائلی اور رضا کارانہ ایجنسیوں کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر درخواست گزارن کو روابط بڑھانے اور وسیع کیس ورک کے ذریعے انکی شناخت کرنے اور انکو زیادہ موزو عارضی یا لمبے-عرصے کی رہائش کی طرف تغیر کرنے کے لئے امداد دینے میں ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا جاری ہے.

نیویارک کی ڈیزاسٹر ریکوری کے بارے میں مزید معلومات کے لئے پے جائیں: www.fema.gov/SandyNY, www.twitter.com/FEMASandy, www.facebook.com/FEMASandy اور www.fema.gov/blog.

###

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

بحالی کے لئے  امداد بلا لحاظ نسل، رنگ، مذہب، قومیت، جنس، عمر، معذوری، انگریزی زبان کی قابلیت یا معاشی حیثیت دستیاب ہے۔ اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کے خلاف امتیازی سلوک کیا گیا ہے تو فیما کے ٹول فری نمبر پر اس کی اطلاع دیں800-621-FEMA (3362). ٹی ٹی وائی (TTY) کے لئے اس نمبر پر فون کریں
 .800-462-7585

Last Updated: 
04/26/2013 - 11:05
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top