Federal Emergency Management Agency

ہُڈسن، کیپ مئے کے آفت سے بحالی کے مراکز اس ویک اینڈ پر SBA قرضہ بہبودی مراکز میں تبدیل ہو رہے ہیں

Main Content
Release date: 
04/24/2013
Release Number: 
4086-145

ٹرینٹون، نیوجرسی--اس ویک اینڈ پر FEMA اور ریاست کے آفت سے بحالی کے دو مراکز چھوٹے کاروباروں کی انتظامیہ کے آفتی قرضہ بہبودی مراکز میں تبدیل ہو جائیں گے۔

نیوجرسی شہر میں ہڈسن کاؤنٹی کی سرکاری عمارت میں قائم آفت سے بحالی کا مرکز جمعہ، 26 اپریل کو بند ہو گا۔ اوشن شہر میں اوشن سٹی کمیونٹی سینٹر میں واقع مرکز ہفتہ، 27 اپریل کو بند ہو گا۔ دونوں تبدیل ہوں گے اور سوموار 29 اپریل کی صبح، SBA آفتی قرضہ بہبود مراکز کے طور پر دوبارہ کھلیں گے۔

ریاستی اور وفاقی حکام اس بات پر پوری توجہ دے رہے ہیں کہ پوری ریاست میں کتنے درخواست دہندگان آفت سے بحالی کے مراکز پر تشریف لا رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے میں، جرسی شہر اور اوشن سٹی مراکز پر مدد کے متلاشی افراد کی تعداد کم ہوئی ہے، جو نشاندہی کرتی ہے کہ علاقے میں آفت زدگان کی معلوماتی ضروریات زیادہ تر پوری ہو چکی ہیں۔

آفتی قرضہ بہبودی مرکز پر SBA کے نمائندے گھر مالکان، کرایہ داروں، کاروبار مالکان اور بلامنافع کام کرنے والی تنظیموں کو SBA کے کم شرح سود کے آفتی قرضہ پروگرام کے بارے میں سوالات کے جواب دینے، قرضے کی درخواستیں پُر کرنے، درخواستوں کی کیفیت دیکھنے اور SBA قرضوں کے بند ہونے پر بالمشافہ خدمت مہیا کریں گے۔

SBA بہبودی مراکز سوموار تا جمعہ صبح 9 بجے تا شام 6 بجے، اور ہفتے کو صبح 9 بجے تا سہ پہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ہُڈسن کاؤنٹی کے علاقے میں رہنے والے جو آفت سے بحالی کے مرکز جانا چاہتے ہیں Monmouth کاؤنٹی کے آفت سے بحالی کے مرکز پر تشریف لے جا سکتے ہیں جو واقع ہے:

Union Beach Municipal Building

650 Poole Avenue

Union Beach, NJ 07735

کیپ مئے کاؤنٹی کے علاقے میں رہنے والے جو آفت سے بحالی کے مرکز جانا چاہتے ہیں Atlantic کاؤنٹی کے آفت سے بحالی کے مرکز پر تشریف لے جا سکتے ہیں جو واقع ہے:

Adjacent to Hamilton Mall

4403 Blackhorse Pike (Rt. 322)

Mays Landing, NJ 08330

مکین نیوجرسی میں، Ocean، Atlantic اور Monmouth میں واقع آفت سے بحالی کے باقی ماندہ مراکز پر جانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔  آفت زدگان FEMA.gov/DRC پر جاتے ہوئے یا 800-621-3362 پر کال کرتے ہوئے اپنے قریب ترین مرکز کا پتہ معلوم کر سکتے ہیں۔

FEMA کا عملہ تمام مراکز پر FEMA کے خطوط کی وضاحت کرنے، عارضی گھر تلاش کرنے والے آفت زدگان کی رہنمائی کرنے کے لیے اگر ان کے بنیادی گھروں کو نقصان پہنچا تھا یا تباہ ہو گئے تھے، امداد کے لیے ان کی درخواستوں کی کیفیت معلوم کرنے یا آفت زدگان کو دیگر ایجنسیوں جو اضافی امداد مہیا کر سکتی ہیں کے پاس بھجوانے کے لیے دستیاب ہے۔ 

اس کے علاوہ، آفت زدگان اپنے گھروں کی مرمت یا تعمیرِ نو کے لیے کم شرح سود کے آفتی قرضوں کے بارے میں چھوٹے کاروباروں کی انتظامیہ کے صارف خدمت نمائندگان کے ساتھ اور مستقبل کی آفات میں املاک کو ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے کم خرچ تعمیرِ نو اور مرمت کی تکنیکوں کے بارے میں FEMA کے تخفیفی ماہرین کے ساتھ مشورہ کر سکتے ہیں۔

آفت زدگان کو یاددہانی کروائی جاتی ہے کہ 1 مئی 2013 وفاقی آفتی امداد کے لیے FEMA کے پاس اندراج کروانے کا آخری دن ہے۔

آفت زدگان آن لائن اندراج کروا سکتے ہیں اور DisasterAssistance.gov پر اپنی درخواستوں کی کیفیت دیکھ سکتے ہیں، بذریعہ ویب چلانے کے قابل فون یا ٹیبلٹ سے m.fema.gov پر۔ وہ 3362-621-800 یا TTY 800-462-7585 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔ وہ لوگ جو 711 ریلے یا ویڈیو ریلے سروسز استعمال کرتے ہیں، 3362-621-800 پر کال کر سکتے ہیں۔

SBA کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، 1-800-659-2955 پر سوموار تا جمعہ صبح 8 بجے تا شام 6 بجے(EDT) SBA کے صارف خدمت مرکز پر کال کریں۔ آفت زدگان disasterloan.sba.gov/ela پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان sba.gov/services/disasterassistance پر SBA کی ویب سائٹ پر بھی جا سکتے ہیں یا disastercustomerservices@sba.gov پر ای میل کر سکتے ہیں۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog، www.twitter.com/fema، www.facebook.com/fema ، اور www.youtube.com/fema پر FEMA کو آن لائن فالو کریں-

اورwww.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔ 

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

SBA کا آفتی امداد پروگرام گھر مالکان، کرایہ داروں اور تمام حجموں کے کاروباروں کو طویل مدتی، کم شرح سُود کے قرضے مہیا کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے، www.sba.gov دیکھیں۔ SBA کے تمام پروگرام اور خدمات غیر امتیازی بنیادوں پر مہیا کی جاتی ہیں۔

Last Updated: 
04/25/2013 - 12:27
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top