Federal Emergency Management Agency

تباہی سے بحالی کے تین مراکز کی سوموار، 22 اپریل کو ایس بی اے قرض کے سماجی بہبود کے مراکز میں منتقلی

Main Content
Release date: 
04/16/2013
Release Number: 
4086-142

 

ٹرینٹن، نیو جرسی -- تباہی سے بحالی کے تین مراکز 20 اپریل، بروز سنیچر کو بند رہیں گے اور 22 اپریل، بروز سوموار اسمال بزنیس ایڈمنسٹریشن کے تباہی کے قرض کے سماجی بہبود کے مراکز میں منتقل ہو جائیں گے۔

تباہی سے بحالی کے جو مراکز منتقل ہو رہے ہیں وہ لیونارڈو میں ہینری ہڈسن ٹریل سرگرمی سینٹر میں واقع مرکز، لٹل ایگ ہاربر ٹاؤن شپ میں لٹل ایگ ہاربر سینیئر سینٹر میں واقع مرکز اور مانا ہاکن میں اوشین کاؤنٹی جنوبی ریسورس سینٹر میں واقع مرکز ہیں۔

ریاستی اور وفاقی اہلکار اس بات پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہیں کہ پوری ریاست میں کتنے درخواست دہندگان تباہی سے بحالی کے مراکز کا دورہ کر رہے ہیں۔ گذشتہ ہفتوں میں، لیونارڈو، لٹل ایگ ہاربر اور مانا ہاکن مراکز میں مدد کا مطالبہ کرنے والے افراد کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے، اس سے اس بات کی طرف اشارہ ملتا ہے کہ اس علاقے کے زیادہ تر پسماندگان کی ضرورتیں مکمل ہو گئی ہیں۔

ایس بی اے کے نمائندے تباہی کے قرض کے سماجی بہبود کے مرکز پر مکان مالکان، کرایہ داروں، کاروبار کے مالکان اور غیر منفعتی تنظیموں کو ایس بی اے کے کم سود والے تباہی کے قرض کے پروگراموں، قرض کی درخواستیں مکمل کرنے، درخواستوں کی صورت حال چیک کرنے اور ایس بی کے قرضے بند کرنے کے بارے میں سوالات کے رو برو جواب دینے کی خدمت فراہم کریں گے۔

ایس بی اے کے سماجی بہبود کے مراکز سوموار سے جمعہ تک 9 بجے قبل از دوپہر سے 6 بجے بعد از دوپہر تک، اور سنیچر کو 9 بجے قبل از دوپہر سے 4 بجے بعد از دوپہر تک کھلے رہیں گے۔

اوشین کاؤنٹی میں باقی تباہی سے بحالی کے مراکز یہ ہیں:

بریک ٹاؤن شپ سوک سینٹر

270  چیمبرس بریج روڈ

بریک، نیو جرسی 08723

               

بیل کریسٹ پلازہ اسٹور فرنٹ  4سی

953  فشر بلویڈ۔

ٹومس ریور، نیو جرسی 08753

تباہی سے بحالی کے دیگر مراکز پورے نیو جرسی میں واقع ہیں اور FEMA.gov/DRC

پر جاکر ان کا آن لائن پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ فیما کی امداد کیلئے اندراج کی آخری تاریخ 1 مئی 2013 ہے۔

فیما کے خطوط کی وضاحت کرنے، پسماندگان کی اصل رہائش گاہ کو اگر نقصان پہنچا تھا یا تباہ ہو گئی تھی تو عارضی گھر کی تلاش میں ان کی مدد کرنے، مدد کیلئے ان کی درخواست کی صورت حال چیک کرنے یا جو دیگر ایجنسیاں اضافی مدد فراہم کر سکتی ہیں پسماندگان کو ان کے پاس بھیجنے کیلئے فیما کا عملہ سبھی مراکز پر دستیاب ہے۔

نیز، پسماندگان اپنے گھر کی اصلاح یا از سر نو تعمیر کیلئے کم شرح سود والے تباہی کے قرضوں کے بارے میں اسمال بزنیس ایڈمنسٹریشن کے کسٹمر سروس کے نمائندوں سے اور آئندہ کی تباہیوں میں املاک کے نقصان کو کم کرنے کیلئے کم لاگت کی از سر نو تعمیر اور اصلاح کی تکنیکوں کے بارے میں فیما کے تخفیف کے ماہرین سے مشورہ کر سکتے ہیں۔

افراد امداد کیلئے  DisasterAssistance.gov پر آن لائن اندراج کرا سکتے ہیں اور اپنی درخواستوں کی پیروی کر سکتے ہیں، یا اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ استعمال کرتے ہوئے  m.FEMA.gov پر۔ فون یا  711/VRS کے ذریعہ،  800-621-فیما (3362) یا TTY 800-462-7585 پر کال کریں۔

ایس بی اے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے،1-800-659-2955 پر سوموار سے جمعہ تک 8 بجے قبل از دوپہر سے 6 بجے بعد از دوپہر (ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم) تک کال کریں۔  پسماندگان disasterloan.sba.gov/ela پر آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان sba.gov/services/disasterassistanceپر ایس بی اے کی ویب سائٹ بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں یا  disastercustomerservice@sba.gov پر ای میل کر سکتے ہیں۔

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما کی www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر آن لائن پیروی کریں۔ اس کے علاوہ، www.twitter.com/craigatfema پر ایڈمنسٹریٹر کیگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ رابطے صرف حوالہ کیلئے ہیں۔ فیما کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا درخواستوں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
04/16/2013 - 16:43
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: