Federal Emergency Management Agency

فیما کی امداد کے بارے میں اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کو بتائیں

Main Content
Release date: 
04/12/2013
Release Number: 
4086-141

ٹرینٹن، نیو جرسی -- آپ کے جن دوستوں اور پڑوسیوں نے فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی کے جانب سے ملنے والی امداد کیلئے اندراج نہیں کرایا ہے انہیں بتائیں کہ اندراج کرانے کی آخری تاریخ 1 مئی، 2013 ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ فیما میں اندراج کرانے کے بارے میں حقائق سے آگاہ ہیں؛ بہت سے ہری کین سینڈی کے پسماندگان تباہی کی امداد کیلئے اہل ہیں اور بس ممکن ہے کہ انہیں اس بارے میں معلوم نہ ہو۔

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ اندراج کرانے کیلئے قریب دو ہفتے باقی بچے ہیں، فیما کی امداد کے بارے میں یہاں کچھ حقائق پیش کئے جا رہے ہیں:

  • فیما کی امداد سوشل سیکیوریٹی کے فوائد، ٹیکسز، غذائی اسٹامپس یا میڈی کیڈ جیسے دیگر فیڈرل پروگراموں کے فوائد پر اثر انداز نہیں ہوگی۔
  • فیما کی امداد کرایے داروں کیلئے دستیاب ہے؛ اس میں گھر کے مالکان کیلئے استثنا نہیں ہے۔
  • فیما گرانٹس فراہم کرتی ہے؛ یہ قرضے نہیں دیتی ہے۔ ان گرانٹس کو دوبارہ نہیں ادا کرنا ہوتا، اور انہیں قابل ٹیکس آمدنی نہیں خیال کیا جاتا ہے۔
  • آپ اپنے گھر میں اصلاحات کیلئے باز ادائیگی کے اہل ہو سکتے ہیں، اگر چہ اصلاحات پہلے ہی مکمل ہو چکی ہوں۔
  • آپ کے پاس اگر سیلاب یا گھر کے مالک کا بیمہ ہے تو بھی آپ فیما کی امداد کے اہل ہو سکتے ہیں۔
  • فیما کی امداد کا اہل ہونے کیلئے آمدنی کو زیر غور نہیں لایا جاتا ہے۔
  • کوئی گرانٹ جو آپ کو موصول ہو سکتی ہے وہ کسی دوسرے پسماندہ کی امداد سے نہیں لی جاتی ہے؛ فیما کے پاس تباہی سے متعلق مستحق ضروریات والے سبھی اہل پسماندگان کی مدد کرنے کیلئے کافی فنڈنگ ہے۔
  • فیما کے ساتھ اندراج کرانے کیلئے کوئی کاغذی کارروائی نہیں ہے؛ اس عمل میں عام طور پر 15 سے منٹ 20 منٹ تک لگتے ہیں۔

روز مرہ کا تجربہ یہ ہے کہ اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ کیا آپ امداد کیلئے اہل ہیں تو 1-800-621-3362 (فیما) پر کال کریں یا DisasterAssistance.gov پر جائیں۔ اگر آپ بولنے یا سننے سے معذور ہیں اور ٹی ٹی وائی کا استعمال کرتے ہیں تو 1-800-462-7585  پر براہ راست کال کریں۔ اگر 711 یا ویڈیو ریلے سروس استعمال کر رہے ہیں تو  1-800-621-3362پر کال کریں۔

اگرچہ ہو سکتا ہے کہ امدادی مرحلہ آخری تاریخ کے بعد بھی جاری رہے، لیکن 1 مئی کال کرنے یا فیما کیلئے اندراج کرانے کیلئے آن لائن جانے  اور ایس بی اے کے جسمانی نقصان کیلئے تباہی کی امداد کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ ہوگی۔

فیما کی گرانٹس عارضی رہائش، گھر کی اصلاحات، نقصان والی ذاتی املاک کی تبدیلی اور تباہی سے متعلق دیگر ضروریات جیسے طبی، دانتوں سے متعلق یا حمل و نقل کی ایسی لاگتیں جن کا بیمہ یا دیگر پروگراموں کے ذریعہ احاطہ نہ کیا گیا ہو ان کے اخراجات کا احاطہ کرتی ہیں۔ مقصد تباہ شدہ مکانوں کو محفوظ، صاف ستھرا اور قابل استعمال بنانا ہے۔

کچھ درخواست دہندگان کو فیما کے ساتھ  اندراج کرانے کے بعد امریکی اسمال بزنیس ایڈمنسٹریشن (ایس بی اے) کیلئے ایک قرض کی درخواست موصول ہو سکتی ہے۔ ایس بی اے کرایہ داروں، گھر کے مالکان اور ہر سائز کے کاروباروں کیلئے کم شرح پر قرضے فراہم کرتی ہے۔ قرض لینے کیلئے کسی کو مجبور نہیں کیا جاتا ہے لیکن اگر وہ درخواست کو نہیں مکمل کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ دیگر فیڈرل گرانٹ کے پروگراموں کیلئے انہیں زیر غور نہ لایا جائے۔

ایس بی اے گھروں کی اصلاح یا تبدیلی کیلئے 200،000 ڈالر اور ذاتی املاک کی اصلاح یا تبدیلی کیلئے 40،000 ڈالر تک قرض دے سکتا ہے۔ نیز، کاروباروں کیلئے ان کے غیر معاوضہ والے تباہی کے خساروں کیلئے 2 ملین ڈالر تک دستیاب ہے۔

ایس بی اے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، سوموار سے جمعہ تک 1-800-659-2955  پر ایس بی اے کسٹمر سروس سینٹر کو 8 بجے قبل از دوپہر سے 6 بجے بعد از دوپہر (ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم) تک کال کریں۔ پسماندگان disasterloan.sba.gov/ela پر آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان بھی sba.gov/services/disasterassistance  پر ایس بی اے ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں یا disastercustomerservice@sba.gov کو ای میل کر سکتے ہیں۔

اہلکار ان باشندوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں جو ممکن ہے کہ تباہی کی امداد کیلئے اندراج کرانے سے ہچکچا رہے ہوں۔ فیڈرل ٹیکسوں کو خاص طور پر تباہی کی امداد کیلئے فنڈ فراہم کرنے کیلئے تصرف میں لایا گیا ہے۔ نیز، وہ امداد جو کسی فرد کو موصول ہوگی وہ کسی دوسرے درخواست دہندہ کے فیڈرل امدادی فنڈز سے نہیں ہوگی۔

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما کی www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر آن لائن پیروی کریں۔ اس کے علاوہ، www.twitter.com/craigatfema پر ایڈمنسٹریٹر کیگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ رابطے صرف حوالہ کیلئے ہیں۔ فیما کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا درخواستوں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
04/16/2013 - 14:54
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top