Federal Emergency Management Agency

فیما فیما برائے اطفال پروگرام کو نافذ کرتی ہے

Main Content
Release date: 
04/11/2013
Release Number: 
4086-140

ٹرینٹن، نیو جرسی -- فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی نے نیو جرسی میں پری اسکول سے لیکر مڈل اسکول تک کے بچوں کیلئے اپنے فیما برائے اطفال پروگرام کو نافذ کیا ہے۔

فیما برائے اطفال ایک متعامل اور تعلیمی پروگرام ہے جو تباہی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں، 4 سے 11 سال کے بچوں کے سامنے تباہی سے حفاظت کی تیاری کی حمایت کرتا ہے۔

اسکولوں اور کمیونٹی میں ہونے والے دوسرے پروگراموں میں، فیما بچوں کو اس بات کی تعلیم دیتی ہے کہ تباہیوں کیلئے کس طرح تیاری کریں اور کس طرح ان کا مقابلہ کریں۔ بچے ایمرجنسی کی صورت حال میں فیملی ایمرجنسی منصوبے بنانے، تباہی کی سپلائی کٹ حاصل کرنے اور اپنے پالتو جانوروں کی نگہداشت کرنے کا طریقہ سیکھتے ہیں۔ پروگرام کو ایک مصروف کن اور مزیدار ماحول میں پیش کیا جاتا ہے۔

کسی تباہی کے بعد بچے جن الفاظ کو سن سکتے ہیں، جیسے کہ "ایمرجنسی"، "پناہ گاہ" اور "انخلا" ان پر مباحثہ کے ذریعہ ان کے حالیہ تجربات کو سمجھنے میں پروگرام ان کی مدد کرتا ہے۔

فیما برائے اطفال آرٹ بنا کر ہری کین سینڈی کے بارے میں اپنے احساسات اور تشویشات کے اظہار کیلئے بچوں کو ایک موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

فیما تباہی کے پسماندگان کیلئے امداد کے ماہرین اور فیما کورپس کے اراکین اس اپریل میں اس پروگرام میں 20 سے زیادہ نیو جرسی کے اسکولوں اور کمیونٹی میں ہونے والے پروگراموں میں حاضر ہونگے۔

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما کی www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر آن لائن پیروی کریں۔ اس کے علاوہ، www.twitter.com/craigatfema پر ایڈمنسٹریٹر کیگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ رابطے صرف حوالہ کیلئے ہیں۔ فیما کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا درخواستوں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
04/15/2013 - 11:00
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top