Federal Emergency Management Agency

سمندری طوفان سینڈی کے پسماندگان کے لیے ٹیکس کے مشورے

Main Content
Release date: 
04/10/2013
Release Number: 
4086-138

ٹرینٹن، نیو جرسی اگر سمندری طوفان سینڈی کے نتیجے میں آپ نے نقصان اٹھایا ہے، تو 2012 کے ٹیکس جمع کروانے کی تیاری کے لیے زہہن نشین کرنے کی کچھ چیزیں زیل میں دی گئی ہیں:

  • ذاتی ملکیت کے نقصانات جن کا احاطہ بیمہ یا دیگر خرچ کی گئی رقوم نہیں کرتیں ان کی شاید آپ کے ٹیکس کے گوشوارے میں چھوٹ ہو سکے۔ جائز کٹوتیوں پر تفصیلات کے لیے IRS Form (آئی آر ایس فارم) 4684 ، حادثات اور چوریاں ملاحظہ کریں اور ہدایات کا مطالعہ کریں۔
  • IRS (آئی آر ایس) نوٹس 21-2013 ، سیکشن 165 (i) بیان کرتا ہے کہ وفاقی سطح پر اعلان شدہ تباہ علاقے میں متاثرہ ٹیکس دہندگان کے پاس اپنے ٹیکس کے گوشوارے میں یا تو اس سال کے ٹیکس (2012) یا گزشتہ سال کے ٹیکس (2011) میں تباہی سے متعلقہ جانی نقصانات کا دعوی کرنے کا اختیار ہے.
  • IRS (آئی آر ایس) نوٹس 16-2013 کے مطابق، ٹیکس دہندگان جو تباہ شدہ علاقے سے باہر رہتے ہیں لیکن جن کی ٹیکس کی کتابیں، ریکارڈ اور ٹیکس ماہرین جو انہیں سمندری طوفان سینڈی سے متاثرہ علاقوں میں ہیں وہ بھی ٹیکس میں چھوٹ کے اہل ہو سکتے ہیں۔
  • IRS (آئی آر ایس) اپنی عمومی فیس معاف کر سکتا ہے اور متاثرہ ٹیکس دہندگان کے سابقہ جمع شدہ ٹیکس کے گوشواروں کی نقول کی درخواستوں میں تیزی لا سکتا ہے۔ ٹیکس دہندگان کو آمدنی کے گوشوارے کی درخواست کی نقل کے  IRS Form (آئی آر ایس فارم) 4506 یا آمدنی کے گوشوارے کے تحریری ریکارڈ کی نقل کی درخواست کےIRS  فارم  4506-T کے سب سے اوپر سرخ رنگ کی سیاہی سے متعین شدہ تباہی کا نام ڈالیں۔
  • سمندری طوفان سینڈی کے متاثرہ ٹیکس دہندگان سینڈی آن لائن سے متعلقہ IRS (آئی آر ایس) کی معلومات تک www.irs.gov/uac/Tax-Relief-in-Disaster-Situations کے زریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

  • ٹیکس دہندہ فارم اور ٹیکس چھوٹ پر معلومات والی اشاعت IRS (آئی آر ایس) کی سرکاری ویب سائٹ IRS.gov سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے یا 800-TAX-FORM پر کال کر کے آرڈر کر سکتا ہے۔ ٹیکس کے عام سوالات کے لیے IRS (آئی آر ایس) کا ٹول فری نمبر ہے 800-829-1040۔1.

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما آن لائن کو www.fema.gov/blog ، www.twitter.com/fema ، www.facebook.com/fema اور www.youtube.com/fema پرملاحظہ کیجیۓ۔ ایڈمنسٹریٹر کریگ فوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی www.twitter.com/craigatfema پر ملاحظہ کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ لنک صرف حوالے کے لیے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹوں، کمپنیوں یا درخواستوں کی توثیق نہیں کرتا۔

Last Updated: 
04/10/2013 - 15:00
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top