Federal Emergency Management Agency

ہری کین سینڈی سے نیو جرسی کی بحالی: نمبرات کے لحاظ سے

Main Content
Release date: 
04/10/2013
Release Number: 
4086-139

ٹرینٹن، نیو جرسی --8 اپریل تک نمبرات کے لحاظ سے نیو جرسی کے ہری کین سینڈی کے پسماندگان کیلئے تباہی کی امداد:

  • افراد اور کنبوں کیلئے فیما کی گرانٹس میں379.9  ملین ڈالر منظور کئے گئے
    • 327.5  ملین ڈالر رہائش کی امداد کیلئے
    • 52.3  ملین ڈالر دیگر ضروریات کیلئے
  • 702  ملین ڈالر گھر کے مالکان، کرایہ داروں اور کاروباروں کیلئے ایس بی اے کی تباہی کے قرضے کی مد میں منظور کئے گئے
  • 241.5  ملین ڈالر عوام کی خدمت کرنے والی کمیونٹیوں اور کچھ غیر منفعتی تنظیموں کیلئے فیما کی عوامی امداد کی گرانٹس کے مد میں منظور کئے گئے
  • 3.2  بلین ڈالر قومی سیلاب بیمہ پروگرام کی مجموعی ادائیگیوں کیلئے جو آج تک دعووں پر کی گئی ہیں
  • مدد یا معلومات کیلئے 259،840 لوگوں نے فیما سے رابطہ کیا
  • 125،146 رہائش کی تفتیشیں مکمل ہو چکی ہیں
  • تباہی سے بحالی کے مراکز کے 86،918 دورے کئے گئے
  • جن پسماندگان کے پاس بحالی سے متعلق سوالات ہیں ان کی مدد کیلئے نو مراکز کھلے ہوئے ہیں (پسماندگان FEMA.gov/DRC پر اپنے سب سے قریبی مرکز کا پتہ لگا سکتے ہیں)

پسماندگان DisasterAssistance.gov پرآن لائن، اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کے ذریعہ  m.FEMA.gov پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں اور اپنی درخواستوں کی صورت حال چیک کر سکتے ہیں۔ وہ 800-621-3362 یا TTY 800-462-7585  پر کال بھی کر سکتے ہیں۔ جو لوگ 711- ریلے یا ویڈیو ریلے سروسز کا استعمال کرتے ہیں وہ  800-621-3362 پر کال کر سکتے ہیں۔ بحالی کے معاونین روزانہ 7 بجے قبل از دوپہر سے لیکر 10 بجے بعد از دوپہر تک دستیاب رہتے ہیں۔ فیما کے ساتھ اندراج کرانے کی آخری تاریخ 1 مئی ہے۔

ایس بی اے کی جانب سے گھر یا کاروبار کیلئے تباہی کے قرضے کی درخواستوں کے بارے میں سوالات 800-659-2955  یا TTY 800-877-8339  پر کال کرکے یا  disastercustomerservice@sba.gov پر ای میل کرکے پوچھے جا سکتے ہیں۔

ایسے پسماندگان جن کے پاس سیلاب کے بیمہ کے دعووں اور درخواستوں کے مرحلہ کے بارے میں سوالات ہیں وہ 800-427-4661 پر کال کر سکتے ہیں۔

اضافی وسائل FEMA.gov/SandyNJ اور SBA.gov/Sandy پر آن لائن دستیاب ہیں۔

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما کی www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر آن لائن پیروی کریں۔ اس کے علاوہ، www.twitter.com/craigatfema پر ایڈمنسٹریٹر کیگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ رابطے صرف حوالہ کیلئے ہیں۔ فیما کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا درخواستوں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
04/11/2013 - 10:29
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top