Federal Emergency Management Agency

تباہی سے بحالی کے مرکز کے اوقات میں تبدیلی

Main Content
Release date: 
04/05/2013
Release Number: 
4086-137

ٹرینٹن، نیو جرسی--8 اپریل بروز سوموار سے نیو جرسی کے تباہی سے بحالی کے مرکز کے اوقات سوموار سے جمعہ تک 9 بجے قبل از دوپہر سے 6 بجے بعد از دوپہر تک ہو جائیں گے۔ سنیچر کے اوقات 9 بجے قبل از دوپہر سے 4 بجے بعد از دوپہر تک باقی رہیں گے۔

پورے نیو جرسی میں تباہی سے بحالی کے نو مراکز کھلے ہوئے ہیں اور وہ اٹلانٹک، کیپ مے، ہڈسن، مون ماؤتھ اور اوشین کاؤنٹیوں میں واقع ہیں۔ پسماندگان اپنے قریب ترین مرکز کا  FEMA.gov/DRC پر آن لائن پتہ لگا سکتے ہیں۔

اوائل نومبر میں کھلنے کے بعد سے نیو جرسی کے مراکز پر 85،000 سے زیادہ دورے ہو چکے ہیں۔

آن لائن یا فون کے ذریعہ مدد اور معلومات ہمیشہ دستیاب ہیں۔ پسماندگان تباہی کی امداد کی اپنی درخواستوں کی صورت حال DisasterAssistance.gov پر، اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ استعمال کرتے ہوئے  m.FEMA.gov پر، یا 800-621-FEMA (3362)، TTY 800-462-7585 یا  711/VRS پر کال کرکے چیک کر سکتے ہیں۔ پسماندگان کرایہ داری کی دوبارہ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے بھی ان نمبرات پر کال کر سکتے ہیں۔

اسمال بزنیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گھر یا کاروبار کیلئے تباہی کے قرضے کی درخواستوں کے بارے میں سوالات 800-659-2955  یا TTY 800-877-8339 پر کال کرکے یا  disastercustomerservice@sba.gov پر ای میل کرکے پوچھے جا سکتے ہیں۔

ایسے پسماندگان جن کے پاس سیلاب کے بیمہ کے دعووں اور درخواستوں کے مرحلہ کے بارے میں سوالات ہیں وہ قومی سیلاب بیمہ پروگرام کو 888-379-9531 پر کال کر سکتے ہیں۔

اضافی وسائل  FEMA.gov/SandyNJ اور SBA.gov/Sandy پر آن لائن دستیاب ہیں۔

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما کی www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر آن لائن پیروی کریں۔ اس کے علاوہ، www.twitter.com/craigatfema پر ایڈمنسٹریٹر کیگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ رابطے صرف حوالہ کیلئے ہیں۔ فیما کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا درخواستوں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
04/08/2013 - 10:50
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top