Federal Emergency Management Agency

گمشدہ یا تلف ہو جانے والے ریکارڈوں کی تبدیلی نیو جرسی کی بحالی کا حصہ ہے

Main Content
Release date: 
04/03/2013
Release Number: 
4086-134

ٹرینٹن، نیو جرسی -- گمشدہ یا تلف ہو جانے والے ریکارڈوں کی تبدیلی ہری کین سینڈي سے بحالی کا ایک اہم مرحلہ ہے۔

اگر چہ یہ چیلنج سے بھرپور کام لگ سکتا ہے مگر اچھی خبر یہ ہے کہ بہت سے اہم ریکارڈوں کی تبدیلی نسبتا آسان ہے۔ یہ دیکھنے کیلئے کہ آپ اپنے گمشدہ یا تلف ہونے والے دستاویزوں کی باضابطہ کاپیاں کہاں سے حاصل کریں، ذیل میں فہرست کو چیک کریں۔

بیمہ: اپنی پالیسیوں، حالیہ بلنگ کے ریکارڈوں اور نقد قیمت کے بیانات کی کاپیوں کیلئے اپنے بیمہ ایجنٹ سے رابطہ کریں۔

مالی ریکارڈز: اکاؤنٹ کے بیانات، قرضے کی درخواستوں، کریڈٹ رپورٹوں اور دیگر ریکارڈوں کیلئے اپنے بینک، کریڈٹ یونین، کریڈٹ کارڈ کمپنی، دلالی کی کمپنی اور کریڈٹ بیورو سے رابطہ کریں۔

سوشل سیکیوریٹی کارڈ: 800-772-1213 (TTY 800-325-0778)  پر کال کرکے قریب ترین سوشل سیکیوریٹی انتظامیہ کے دفتر کا پتہ لگائیں یا  www.SocialSecurity.gov پر آن لائن چیک کریں۔  تبدیل شدہ سوشل سیکیوریٹی کارڈ حاصل کرنے کیلئے آپ کو ڈرائیور کا لائسنس، اسٹیٹ کے ذریعہ جاری کردہ شناختی کارڈ یا امریکی پاسپورٹ جیسا کوئی شناختی دستاویز دکھانے کی ضرورت پڑیگی۔

پیدائش، وفات یا شادی کی سرٹیفیکیٹس: نیو جرسی کے اہم ریکارڈوں کے بیورو کو866-649-8726  (ٹول فری) یا  609-292-4087 پر کال کریں۔ ریکارڈوں کو تبدیل کرنے کا حکم کیسے دیں اس بارے میں معلومات state.nj.us/health/vital/gen.shtml  پر آن لائن یا درج ذیل پتے پر میل کے ذریعہ بھی دستیاب ہے:

State of New Jersey

Vital Records Bureau

P.O. Box 370

Trenton, NJ 08625-0370.

طلاق نامے: نیو جرسی ریکارڈز سینٹر کی عدالت عالیہ کو 609-421-6100 پر کال کریں۔

بچت بانڈز: اگر آپ کے بچت کے بانڈز غائب ہو گئے ہیں تو پی ڈی ایف فارم 1048 ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے treasurydirect.gov  ملاحظہ کریں۔ مکمل فارم درج ذیل پتہ پر میل کریں:

Bureau of the Public Debt

P.O. Box 7012

Parkersburg, WV 26106-7012.

 

فیڈرل ٹیکس ریٹرنز: گذشتہ ٹیکس ریٹرنز کی تیز گام کاپیاں حاصل کرنے اور ہری کین سینڈی سے متاثر ہونے والے کاروبار کے مالکوں کیلئے ٹیکس کی توسیع شدہ آخری میعادوں کے بارے میں معلومات کیلئے irs.gov ملاحظہ کریں۔

اسٹیٹ ٹیکس ریٹرنز: اسٹیٹ ٹیکس ریٹرنز کی اپنی کاپیوں کا آرڈر کرنے کیلئے ٹیکس کی نیو جرسی ڈویژن کو 609-292-6400  پر کال کریں یا  state.nj.us/treasury/taxation/phonenos.shtml ملاحظہ کریں

موٹر گاڑی ٹائٹلساپنے ڈرائیور لائسنس، موٹر گاڑی کا ٹائٹل یا رجسٹریشن کی ڈپلیکیٹس حاصل کرنے کیلئے اسٹیٹ میں نیو جرسی موٹر گاڑی کمیشن کے کسی بھی ایجنسی پر جائیں۔  آپ کو کئی شناختی دستاویزوں کی ضرورت ہوگی۔ تفصیلی ہدایات کیلئے نیو جرسی میں ڈی ایم وی کو  888-486-3339 (TTY 609-292-5120) پر ٹول فری کال کریں یا مزید معلومات کیلئے nj.gov/mvc/  پر آن لائن ایجنسی کو ملاحظہ کریں۔

گرین کارڈز: اپنا مستقل رہائشی کارڈ تبدیل کرانے کیلئے آن لائن درخواست بھرنے کیلئے یا میل کرنے کا فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے uscis.gov  پر امریکی شہریت اور ترک وطن سروسز سے آن لائن رابطہ کریں

رائے دھندہ کا اندراج: اپنا رائے رھندہ کے اندراج کا کارڈ تبدیل کرانے کیلئے اپنے کاؤنٹی کے انتخابات کے سپرنٹینڈینٹ سے رابطہ کریں۔

خراب ہونے والی رقمہری کین میں خراب ہونے والی کرنسی کی تبدیلی کے بارے میں معلومات کیلئے امریکی نقش گری اور پرنٹنگ بیورو سے  moneyfactory.gov/damagedcurrencyclaim.html  پر آن لائن رابطہ کریں یا انہیں (866) 575-2361 (ٹول فری)  یا            (202) 874-2141 پر کال کریں۔

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما کی www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر آن لائن پیروی کریں۔ اس کے علاوہ، www.twitter.com/craigatfema پر ایڈمنسٹریٹر کیگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ رابطے صرف حوالہ کیلئے ہیں۔ فیما کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا درخواستوں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
04/04/2013 - 11:14
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top