Federal Emergency Management Agency

فیما نے نیو جرسی کے ہری کین کے پسماندگان کیلئے تباہی کی امداد کی آخری تاریخ میں توسیع کرکے 1 مئی کر دی ہے

Main Content
Release date: 
03/29/2013
Release Number: 
NJ NR 135

 

ٹرینٹن، نیو جرسی نیو جرسی میں ہری کین سینڈی کے پسماندگان فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی کے ذریعے تباہی کی امداد کیلئے اب 1 مئی تک اندراج کرا سکتے ہیں اور اسمال بزنیس ایڈمنسٹریشن کی تباہی کے  قرضے کی درخواستیں واپس بھیج سکتے ہیں۔

نیو جرسی کی تمام کاؤنٹیوں میں جن لوگوں کو طوفان کی وجہ سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ DisasterAssistance.gov پر آن لائن یا  m.fema.gov پر اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کے ذریعہ اندراج کرا سکتے ہیں۔ اندراج 800-621-3362، TTY 800-462-7585 یا  711/VRS پر کال کرکے بھی دستیاب ہے۔ ٹول فری ٹیلیفون نمبرات 7 بجے قبل از دوپہر سے 10 بجے بعد از دوپہر تک ہفتے کے ساتوں دن کام کرتے ہیں۔

افراد اور اہل خانہ کیلئے فیما کی تباہی کی امداد میں کرایے کی امداد، گھر کی لازمی اصلاحات، ذاتی املاک اور تباہی سے متعلق ایسی دیگر شدید ضرورتیں جن کا بیمہ میں احاطہ نہ کیا گیا ہو کیلئے رقم پر مشتمل ہو سکتی ہیں۔

ایس بی اے درخواست مکمل کرنے کا سب سے آسان طریقہ الکٹرانک قرضے کی درخواست استعمال کرتے ہوئے  آن لائن ہے۔ DisasterLoan.SBA.gov/ELA پر جائیں۔ 800-659-2955 یا  TTY 800-877-8339 پر ایس بی اے کسٹمر سروس  سینٹر کو کال کرکے مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایس بی اے کے تباہی کے قرضے املاک یا مواد کے خسارے والے افراد کیلئے وفاقی بحالی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔

نیو جرسی اسٹیٹ کی درخواست پر آخری تاریخ میں ایک مہینہ کی توسیع کر دی گئی تھی۔ 29 مارچ تک، 60000 سے زیادہ طوفان کے پسماندگان کیلئے نیو جرسی میں فیما کے انفرادی امدادی پروگرام کے ذریعہ مدد کو منظوری مل چکی ہے۔

ایک ایک کیلئے امداد کیلئے مدد تباہی سے بحالی کے مرکز پر جاکر حاصل کی جا سکتی ہے۔  FEMA.gov/DRC پر جاکر مراکز کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما کی www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر آن لائن پیروی کریں۔ اس کے علاوہ، www.twitter.com/craigatfema پر ایڈمنسٹریٹر کیگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ رابطے صرف حوالہ کیلئے ہیں۔ فیما کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا درخواستوں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
04/03/2013 - 11:58
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top