Federal Emergency Management Agency

آفت سے بحالی کے لیے وفاقی پیسہ وصول کرنے کا اپنا موقع ضائع نہ جانے دیں

Main Content
Release date: 
03/28/2013
Release Number: 
NJ NR 132

 

ٹرینٹون، نیو جرسی — نیوجرسی میں سینڈی طوفان کے آفت زدگان جنہوں نے چھوٹے کاروباروں کی انتظامیہ کی جانب سے اپنی قرضہ درخواستیں واپس نہیں کی ہیں وہ اپنی بحالی کے لیے قابلِ قدر پیسہ وصول کرنے سے محروم رہ سکتے ہیں۔

گھر مالکان اور کرایہ داروں کے لیے جنہوں نے وفاقی قرضوں یا گرانٹس کے لیے زیرِ غور آنے کے لیے جو بحالی کا قابلِ قدر اثاثہ ہو سکتی ہیں وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات کے پاس اندراج کروایا تھا، SBA آفتی قرضہ درخواستیں واپس کرنا ایک انتہائی ضروری مرحلہ ہے۔

SBA آفتی قرضے صرف کاروباروں کے لیے نہیں ہیں۔ وہ آفت سے بحالی کے سب سے بڑے وفاقی فنڈز ہیں گھر مالکان کے لیے جو اپنے بنیادی گھر کی مرمت یا تبدیلی کے لیے 200،000 ڈالر تک کے کم شرحِ سُود کے قرضوں کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ گھر مالکان اور کرایہ دار نجی جائیداد کے نقصانات کے لیے 40،000 ڈالر تک کے قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

گھر مالکان  تخفیفی بہتریوں بشمول عمارتی ارتفاع، مزاحم دیواریں، سمندری دیواریں، تالابی پمپ اور ضروریاتِ زندگی کی منتقلی کے لیے منظور شدہ قرضہ رقومات اضافی 20 فیصد وصول کر سکتے ہیں۔

کچھ صورتوں میں، ہو سکتا ہے کہ SBA سابقہ مارٹگیج کا تمام یا جزوی طور پر دوبارہ سرمایہ فراہم کرنے پر تیار ہو جب آفت زدہ کے پاس کہیں بھی کریڈٹ دستیاب نہیں ہے اور اسے کافی زیادہ آفتی نقصان ہوا ہے جس کا بیمہ کے ذریعے ازالہ نہیں ہوتا۔

اہل قرضہ رقم کے تعین کے لیے ایک آفت زدہ کے گھر پر بیمہ کوریج کی جانب سے حاصل کی گئی رقم کُل نقصان کے تخمینے میں سے منہا کی جائے گی۔ SBA کو دوہری مراعات دینے کی اجازت نہیں ہے۔

درخواست دینے کا سادہ طریقہ DisasterLoan.gov/ELA پر آن لائن درخواست دینا ہے۔ مزید معلومات SBA آفتی صارفین خدمت مرکز کے نمبر، 800-621-3362 یا TTY 800-877-8339 پر کال کرتے ہوئے دستیاب ہیں۔ بالمشافہ امداد کے لیے آفت سے بحالی کے ایک مرکز پر جاتے ہوئے بھی امداد دستیاب ہے۔ مراکز FEMA.gov/DRC پر جاتے ہوئے تلاش کیے جا سکتے ہیں۔

افراد FEMA کے پاس اندراج DisasterAssistance.gov پر آن لائن، یا m.fema.gov پر بذریعہ سمارٹ فون یا ٹیبلٹ جاتے ہوئے کروا سکتے ہیں۔ وہ 3362-621-800 یا TTY 800-462-7585 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔ فون لائنیں صبح 7 بجے تا رات 10 بجے تک، ہفتے میں سات دن، کھلی ہیں۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,  اور www.youtube.com/femaپر FEMA کو آن لائن فالو کریں۔ اور www.twitter.com/craigatfema  پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

Last Updated: 
04/02/2013 - 12:49
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top