Federal Emergency Management Agency

سینڈی کے بعد تعمیرِ نو کے لیے FEMA کی جانب سے ساحلی تعمیر پر معلومات دستیاب

Main Content
Release date: 
03/25/2013
Release Number: 
NJ NR 130

 

ٹرینٹون، نیو جرسی — وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات نے ساحلی علاقوں میں سینڈی کے بعد تعمیر یا مرمت کی منصوبہ بندی کر رہے گھر تعمیر کرنے والوں اور جائیداد مالکان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے مواد تیار کیے ہیں۔

FEMA اور دیگر تنظیموں کی جانب سے انجام دی گئی تحقیقات نے تسلسل سے ظاہر کیا ہے کہ موزوں مقام پر، اچھے نمونے پر تیار کردہ اور اچھی تعمیر کردہ ساحلی رہائشی عمارتیں عام طور پر ساحلی آفات میں اچھی کارکردگی دکھاتی ہیں۔

رہائشی عمارات تعمیر کرنے والوں اور اپنے ہاتھ سے بنانے والوں کے لیے، FEMA حقائق ناموں کا ایک سلسلہ پیش کرتی ہے (Fema.gov  پر مفت دستیاب ہیں) جو ساحلی رہائشی عمارتوں کی تعمیر سے متعلق تکنیکی رہنمائی اور سفارشات مہیا کرتے ہیں۔

ساحلی تعمیر کے لیے گھر بنانے والوں کی رہنمائی: تکنیکی حقائق ناموں کے سلسلے کا مطمعٔ نظر ساحلی ماحول میں عمارتوں کے استحکام کو بہتر بنانا ہے جو سیلاب اور آندھی کی قوتوں کی زد میں ہو سکتے ہیں۔

37 حقائق ناموں کو 10 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں تعمیری عمل کے لئی پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ہر حقائق نامہ موضوعات جیسے کہ قومی سیلابی بیمہ پروگرام کے ضوابطی تقاضے، ساحلی عمارتوں کے موزوں مقامات اور سفارش کردہ نمونہ اور تعمیری روایات پر مخصوص معلومات فراہم کرتا ہے۔

بہت سے حقائق ناموں میں FEMA اور دیگر وسائل کی فہرستیں شامل ہیں جو تبادلۂ خیال کردہ موضوعات کے بارے میں مزید معلومات مہیا کرتے ہیں۔ جہاں مناسب ہو، وسائل کے ساتھ ایکٹو ویب لنکس دیئے گئے ہیں۔

2011ء میں تازہ کردہ، ساحلی تعمیر کا دستی کتابچہ -- ساحلی تعمیر و انتظام میں شامل دیگر ایجنسیوں، تنظیموں اور ماہرین کی معاونت کے ساتھ تیار کردہ -- کا مقصد نمونے بنانے والوں اور تعمیر کرنے والوں کی ان روایات کی شناخت اور تخمینے میں مدد کرنا ہے جو تعمیر کے معیار کو بہتر بناتے ہیں۔

دو جلدوں پر مشتمل اشاعت ساحلی ماحول میں گھروں کی منصوبہ بندی، مقام کے تعین، نمونہ سازی، تعمیر اور دیکھ بھال پر ایک جامع اندازِ فکر پیش کرتی ہے۔

جلد اول خطرات کی شناخت، مقام کے تعین کے فیصلے، ضوابطی تقاضے، معاشی مضمرات اور خطرے کی انتظام پر معلومات فراہم کرتی ہے۔

جلد دوئم میں نمونے، تعمیر اور دیکھ بھال کی روایات کی گہرائی کے ساتھ وضاحت شامل ہے، جن پر اگر عمل کیا جائے، دشوار ساحلی ماحول میں رہائشی عمارتوں کی پائیداری میں اضافہ کریں گی اور ساحلی قدرتی آفات سے متعلقہ معاشی نقصانات میں تخفیف کریں گی۔

جلد اول کے بنیادی سامعین میں شامل ہیں نمونہ بنانے والے ماہرین، اہلکار اور وہ لوگ جو فیصلہ سازی کے عمل میں ملوث ہیں۔ جلد دوئم کے بنیادی سامعین میں شامل ہیں نمونہ بنانے والے ماہرین جو تعمیری ضابطوں اور معیارات سے شناسا ہیں اور انجینئرنگ منصوبوں کا بنیادی فہم رکھتے ہیں۔

ساحلی تعمیر کا دستی کتابچہ (FEMA publication P-55) اور رہنمائے گھر معمار برائے ساحلی علاقوں میں تعمیر کا تکنیکی حقائق ناموں کا سلسلہ (FEMA publication P-499)   fema.gov پر پورٹیبل ڈاکیومنٹ فارمیٹ بطور PDF فائل یا بطور سادہ تحریر (.txt) ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema, اور www.youtube.com/fema پر FEMA کو آن لائن فالو کریں۔ اور www.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

Last Updated: 
03/26/2013 - 16:04
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: