Federal Emergency Management Agency

کرایہ داران: SBA درخواستیں مکمل کریں اور واپش بھجوائیں

Main Content
Release date: 
03/21/2013
Release Number: 
4086-129

ٹرینٹون، نیو جرسی -- نیوجرسی کے کرایہ دار جن کے سینڈی طوفان کے دوران نقصانات ہوئے تھے نقصان زدہ اشیاء کی تبدیلی کے لیے وفاقی آفتی امداد وصول کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔

کرایہ دار نجی املاک کو ہونے والے نقصانات کے لیے چھوٹے کاروبار کی انتظامیہ کی جانب سے 40،000 ڈالر تک کم شرحِ سُود کے آفتی گھریلو قرضے حاصل کر سکتے ہیں۔ قرضہ درخواستوں میں سوموار، 1 اپریل سے زیادہ تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔

قرضہ قبول کرنا کسی پر بھی لازم نہیں ہے۔ اگر کرایہ داروں کو ایک SBA آفتی گھریلو قرضے کی منظوری نہیں دی جاتی تو انہیں وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات کی گرانٹس کی طرف بھیجا جا سکتا ہے۔

درخواست پُر کرنے کا ایک سادہ ترین طریقہ آن لائن، SBA کی الیکٹرانک قرضہ درخواست استعمال کرنا ہے۔ DisasterLoan.SBA.gov/ELA پر جائیں۔ مزید معلومات SBA آفتی صارفین خدمت مرکز کے نمبر، 800-659-2955 یا TTY 800-877-8339  پر کال کرتے ہوئے دستیاب ہیں۔ بالمشافہ امداد کے لیے آفت سے بحالی کے ایک مرکز پر جاتے ہوئے بھی امداد دستیاب ہے۔ مراکز FEMA.gov/DRC پر جاتے ہوئے تلاش کیے جا سکتے ہیں۔

آفت زدگان DisasterAssistance.gov پر آن لائن، یا m.fema.gov پر بذریعہ سمارٹ فون یا ٹیبلٹ FEMA کے پاس اندراج کروا سکتے ہیں۔ وہ 3362-621-800 یا TTY 800-462-7585 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔ فون لائنیں صبح 7 بجے تا رات 10 بجے، ہفتے میں سات دن کام کرتی ہیں۔ وفاقی آفتی امداد کے لیے زیرِ غور آنے کے لیے آفت زدگان کا 1 اپریل تک اندراج کروانا لازمی ہے۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,  اور www.youtube.com/femaپر FEMA  کو آن لائن فالو کریں- www.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

Last Updated: 
03/22/2013 - 09:48
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top