Federal Emergency Management Agency

وفاقی تباہی کی امداد کیلئے اندراج کرانے کیلئے دو ہفتے باقی ہیں

Main Content
Release date: 
03/19/2013
Release Number: 
4086-125

ٹرینٹن، نیو جرسی -- ہری کین سینڈی کے وہ پسماندگان جن کو نیو جرسی میں طوفان کی وجہ سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا ان کے پاس فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ  ایجنسی کے ساتھ اندراج کرانے کیلئے صرف دو ہفتے باقی ہیں۔ وفاقی تباہی کی امداد کی درخواستیں 1 اپریل بروز سوموار تک مطلوب ہیں۔

 1 اپریل طویل مدتی از سر نو تعمیر کیلئے بنیادی ماخذ، کم شرح سود پر تباہی کے قرضوں کیلئے امریکی اسمال بزنیس ایڈمنسٹریشن کو درخواستیں واپس کرنے کی بھی آخری تاریخ ہے۔

پسماندگان  DisasterLoan.SBA.gov/ela پر آن لائن درخواست جمع کرکے ایس بی اے کے گھر یا کاروبار کیلئے تباہی کے قرضے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

      جن پسماندگان نے وفاقی تباہی کی امداد کیلئے درخواست دی ہے انہیں فیما اور ایس بی اے کے رابطہ میں رہنے کی تاکید کی جاتی ہے۔ درخواست دھندگان کو اپنے خط و کتابت کے پتوں، فون نمبرات یا ای میل پتوں میں تبدیلی کی صورت میں فیما اور ایس بی اے کو مطلع کرنا چاہئے۔

پسماندگان آن لائن اندراج کرا سکتے ہیں اور  DisasterAssistance.gov پر اپنی درخواستوں کی صورتحال چیک کر سکتے ہیں، اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کے ذریعہ  m.fema.gov پر چیک کر سکتے ہیں۔ وہ 800-621-3362 پر یا  TTY 800-462-7585 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔ وہ لوگ جو 711- ریلے یا ویڈیو ریلے سروسز کا استعمال کرتے ہیں وہ 800-621-3362 پر کال کر سکتے ہیں۔ بحالی کی امداد روزانہ 7 بجے قبل از دوپہر سے 10 بجے بعد از دوپہر تک دستیاب ہے۔

اٹلانٹک، کیپ مے، ہڈسن، مون ماؤتھ اور اوشین کاؤنٹیوں میں تباہی سے بحالی کے نو مراکز کھلے ہوئے ہیں۔ خطوط کی وضاحت کرنے، اگر پسماندگان کی اصل رہائش تباہ یا برباد ہو گئی تھی تو کوئی عارضی گھر تلاش کرنے میں ان کی مدد کرنے، امداد کیلئے درخواستوں کی صورت حال چیک کرنے یا پسماندگان کو ان دیگر ایجنسیوں پر بھیجنے کیلئے جو انہیں اضافی مدد فراہم کرا سکتی ہیں فیما کا عملہ ان مراکز پر موجود ہے۔ پسماندگان  FEMA.gov/DRC پر جا کر اپنے سب سے قریبی مرکز کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

  پسماندگان 800-659-2955 یا TTY 800-877-8339 پر کال کرکے یا  disastercustomerservice@sba.gov پر ای میل کر کے ایس بی اے کے گھر یا کاروبار کیلئے تباہی کے قرض کی درخواستوں کے بارے میں سوالات پوچھ سکتے ہیں۔

اضافی وسائل FEMA.gov/SandyNJ اور  SBA.gov/Sandy پر آن لائن دستیاب ہیں۔

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما کی www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر آن لائن پیروی کریں۔ اس کے علاوہ، www.twitter.com/craigatfema پر ایڈمنسٹریٹر کیگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ رابطے صرف حوالہ کیلئے ہیں۔ فیما کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا درخواستوں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
03/20/2013 - 13:07
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top