Federal Emergency Management Agency

تباہی کی گرانٹس عقلمندی سے استعمال کریں

Main Content
Release date: 
03/14/2013
Release Number: 
NJ NR 126

 

ٹرینٹن، نیو جرسیتباہی سے بحالی کے اہلکاران فیڈرل گرانٹس کے وصول کنندگان کو رقم کو عقلمندی سے استعمال کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ڈائرکٹ ڈپوزٹ یا چیک کے ذریعہ فنڈز جاری کرکے، فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی نے ہر وصول کنندہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں گرانٹ کے بارے میں اہم معلومات ہیں اور اس بات کی وضاحت ہے کہ رقم کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تباہی سے متعلق گرانٹس اصلاحات، عارضی ہاؤسنگ اور دیگر تباہی سے متعلق منظور شدہ اخراجات کیلئے ہیں۔ نیو جرسی کے جن باشندوں کے پاس اپنی گرانٹس کے بارے میں سوالات ہیں ان کو800-621-فیما (3362) پر فیما کی ہیلپ لائن کو کال کرنا چاہئے۔

ہاؤسنگ فنڈز کا استعمال درج ذیل امور کیلئے کیا جا سکتا ہے:

●          گھر کو محفوظ اور قابل رہائش حالت میں بدلنے کیلئے اصلاحاتاس میں کھڑکیوں، دروازوں، پانی اور ہوا داری کے نظاموں، یا گھر کے دیگر ڈھانچہ جاتی حصوں کی اصلاحات بھی شامل ہیں

●          تباہی میں برباد ہونے والے گھر کی تبدیلی یا از سر نو تعمیر

●          تباہی سے براہ راست طور پر متعلق رہائش کے اخراجات کی باز ادائیگیاگر گھر میں نقصانات ہوئے ہیں تو ان اخراجات کی وصولیاں طلب کی جائیں گی۔

●          کرایہ کی امدادجن درخواست دھندگان کیلئےابتدائی امداد کی گرانٹ کے احاطہ سے زیادہ مدت تک عارضی ہاؤسنگ میں رہنا ضروری ہے وہ جب تک اپنے گھر میں منتقل نہیں ہو جاتے یا جب تک کوئی دیگر مستقل ہاؤسنگ کے انتظامات نہیں ہو جاتے اس وقت تک کیلئے مزید امداد کی درخواست کر سکتے ہیں۔ تباہی سے متعلق گرانٹ کے وصول کنندگان کیلئے مزید امداد حاصل کرنے کیلئے درست وصولیاں دینا ضروری ہے۔

دیگر ضروریات کی امداد کے وصول کنندگان فنڈز کا استعمال درج ذیل امور کیلئے کر سکتے ہیں:

●          ذاتی املاک، روزگار کے خصوصی اوزار، گھریلو اشیاء، سامان اور گاڑی کی اصلاح یا تبدیلی

●          طبی، دانتوں کے علاج اور تجھیز و تکفین کے اخراجات اور منتقلی کے اخراجات

تباہی سے متعلق گرانٹ کے وصول کنندگان کو ایک اعلامیہ اور ریلیز پر دستخط کرنے ہونگے جو اس بات کی تصدیق کرتے ہوں کہ سبھی فنڈز انہی اخراجات کیلئے خرچ کئے جائیں گے جن کیلئے وہ مقصود ہیں۔

درخواست دھندگان کو 800-621فیما- (3362) یا TTY 800-462-7585 پر 7 بجے قبل از دوپہر سے 10 بجے بعد از دوپہر تک کال کرکے اپنے پتہ اور فون نمبر کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کو بھی یقینی بنانا چاہئے یا اپنی معلومات www.DisasterAssistance.gov پر آن لائن اپ ڈیٹ کریں۔ امداد کئی زبانوں میں دستیاب ہے۔ وہ لوگ جو 711 یا ویڈیو ریلے سروس کا استعمال کرتے ہیں انہیں  800-621-3362 پر کال کرنی چاہئے۔

اگر فیما کے پاس رابطہ کی درست معلومات نہیں ہوتی ہے تو ممکن ہے درخواست دھندگان کو امداد کیلئے ان کی درخواستوں یا ادائیگی کی حالت کے بارے میں اہم خطوط یا فون کالیں نہ موصول ہو پائیں۔

قانون کی رو سے، فیما کی گرانٹس جو ٹیکس دھندگان کے ڈالرز ہوتے ہیں وہ دیگر ذرائع سے ادائیگیوں کا بدل نہیں ہو سکتیں۔ مثال کے طور پر، اگر گرانٹ کا وصول کنندہ انشورینس کی بحالی کا احاطہ کرنے والے اخراجات موصول کرتا ہے جس کی ادائیگی پہلے ہی فیما کے ذریعہ کی جا چکی ہے تو ان نقلی فنڈز کی فیما کو باز ادائیگی کرنا ضروری ہے۔

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما کی www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر آن لائن پیروی کریں۔ اس کے علاوہ، www.twitter.com/craigatfema پر ایڈمنسٹریٹر کیگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ رابطے صرف حوالہ کیلئے ہیں۔ فیما کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا درخواستوں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
03/18/2013 - 09:27
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top