Federal Emergency Management Agency

سینڈی کے سینیئر پسماندگان دھیان دیں: گھوٹالوں سے چوکنا رہیں

Main Content
Release date: 
03/13/2013
Release Number: 
4086-123

ٹرینٹن، نیو جرسی  -- ہری کین سینڈی سے بحال ہونے والے نیو جرسی کے سینیئرز کو سختی کے ساتھ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجینسی، اسمال بزنیس ایڈمنسٹریشن یا قومی سیلاب انشورینس پروگرام کی نمائندگی کا دعوی کرنے والے گھوٹالے بازوں سے ہوشیار رہیں۔

طوفان میں تباہ ہونے والے گھروں میں گھر گھر جاکر یا فون یا انٹرنیٹ پر رابطہ کرکے، گھوٹالے باز سوشل سیکیوریٹی اور بینک اکاؤنٹ نمبرز جیسی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں یا جھوٹا دعوی کر سکتے ہیں کہ آپ کو کسی فیڈرل ایجنسی کو کوئی ادائیگی کرنی ہے۔

گھوٹالے کے جال میں پھنسنے سے بچنے کیلئے، یاد رکھیں:

  • کسی بھی فالو اپ کال پر، فیما کا نمائندہ درخواست دہندہ کے سوشل سیکیوریٹی نمبر کے صرف آخری چار ہندسے طلب کرے گا۔
  • آپ کے دعوی کے سلسلے میں فیما کا نمائندہ آپ کے گھر آ سکتا ہے لیکن وہ آپ سے ادائیگی کا مطالبہ نہیں کرے گا۔
  • اگر کوئی آپ کے دروازے پر آکر اپنی شناخت فیما، ایس بی اے یا این ایف آئی پی کے نمائندہ کے بطور کراتا ہے تو ان سے فیڈرل شناختی بلہ دیکھنے کا مطالبہ کریں۔ فیما یا ایس بی اے کے سبھی مجاز ملازمین کیلئے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت ورق چڑھایا ہوا تصویری شناختی بلہ دکھائیں۔
  • اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ گھوٹالے کا شکار ہو چکے ہیں تو 800-323-8603 پر فیما فراڈ ہاٹ لائن کو کال کریں یا 800-242-5846 پر صارفین کے امور کی نیو جرسی ڈویژن کو کال کریں۔

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما کی www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر آن لائن پیروی کریں۔ اس کے علاوہ، www.twitter.com/craigatfema پر ایڈمنسٹریٹر کیگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ رابطے صرف حوالہ کیلئے ہیں۔ فیما کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا درخواستوں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
03/15/2013 - 14:00
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top