Federal Emergency Management Agency

ہری کین سینڈی کے متاثرین متوجہ ہوں: اپنی رسیدیں محفوظ رکھیں

Main Content
Release date: 
03/12/2013
Release Number: 
4086-122

ٹرینٹن، نیو جرسی -- فیڈرل ایمرجینسی منیجمینٹ ایجنسی رقم وصول کرنے والے ہری کین سینڈی کے متاثرین کو مشورہ دیتی ہے کہ اگلے تین سال تک رسیدیں یا بلیں اپنے پاس محفوظ رکھیں۔

جیسا کہ ایحنسی کی طرف سے منظوری کے خط میں اشارہ کیا گیا ہے فیما کی امداد کو صرف اہل آفتی اخراجات کے لئے ہی صرف کرنا چاہئیے۔ متاثرین کے پاس یہ دکھانے کے لئے کاغذات ہونے چاہئیے کہ انہوں نے آفت سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کس طرح رقم کو خرچ کیا ہے۔

مثال کے طور پر:

  • گھر کی مرمت کے لئے خریدی گئی چیزوں کی رسیدیں
  • کنٹریکٹر کی بلیں
  • اگر آپ نے رہائشی امداد حاصل کی، ہوٹل کے کمرہ کے اخراجات کا ثبوت
  • اگر آپ نے رہائشی امداد حاصل کی، کرایہ کی ادائیگی کی رسیدیں
  • منتقلی اور سٹوریج کے اخراجات کی رسیدیں
  • ذاتی ملکیت کی مرمت یا متبادل کی رسیدیں

افراد اور گھرانوں کے لئے فیما کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات “Help After a Disaster”)  آفت کے بعد امدادگائیڈ میں مل سکتی ہیں۔ گائیڈ ہر درخواست دہندہ کو بھیج دیا گیا تھا لیکن اس ویب سائٹ پر آنلاین بھی دستیاب ہے

fema.gov/help-after-disaster.

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema,   www.facebook.com/fema,پر آنلائن فیما کی پیروی کریں

اورwww.youtube.com/fema. مزید بر آںwww.twitter.com/craigatfemaپر ایڈمنسٹ

سوشل میڈیا کے لنک صرف حوالے کے طور پر دئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا ایپلیکیشنز کی تائید نہیں کرتا ہے۔

ریٹر کریگ فوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں.

 

Last Updated: 
03/12/2013 - 15:26
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top