Federal Emergency Management Agency

NOAA, FEMA کی جانب سے شدید موسم کی تیاری کے ہفتے کا آغاز

Main Content
Release date: 
03/06/2013
Release Number: 
4086-119

ٹرینٹون، نیو جرسی -- وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات نے، قومی بحری ماحولیاتی محکمے کے اشتراک سے اپنے دوسرے قومی شدید موسم کی تیاری کے ہفتے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ہفتے کا مرکزِ نگاہ آپ، آپ کےخاندان اور آپ کی برادری کا آفت کی صورت میں تیار ہونا ہے۔

ہر سال لوگ پیشگی خبرداری کے باوجود طوفانوں، شدید برفانی طوفانوں اور دیگر قدرتی آفات سے ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں۔ 2012ء میں، موسم سے متعلقہ 450 اموات اور تقریباً 2،600 سے زائد مجروح تھے۔

یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کے خاندان کے ہر فرد کے پاس ضروریاتِ زندگی موجود ہیں ایک آفتی رسد کٹ کو ترتیب دینا لازمی ہے۔ اگر گھر میں بزرگ یا شیرخوار بچے ہیں تو کچھ کٹس میں اضافی اشیاء کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

اگر آفت بغیر کسی تنبیہ کے آتی ہے تو آپ کے خاندان کے لیے خود کو تیار رکھنے کے لیے ہنگامی حالت کا منصوبہ بنانا بنیادی تیاری ہے۔ FEMA اور انتظامِ ہنگامی حالات کے اپنے مقامی دفاتر سے معلومات اکٹھی کریں اور اپنے خاندان کے افراد کو جمع کریں اور منصوبے میں شامل کرنے کے لیے معلومات پر تبادلۂ خیال کریں۔ منصوبہ بن جانے کے بعد، رابطہ معلومات کا تبادلہ کریں اور یقینی بنائیں کہ یہ تازہ ترین رہے۔

جیسا کہ FEMA اور دیگر وفاقی شراکت دار مدد کر سکتے ہیں، افراد خود اپنے آپ اور اپنی برادری کو علاقے میں شدید موسم کے لیے تیار کرنے میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ سینڈی طوفان کے بعد، نیوجرسی کے لاتعداد مکینوں نے ہمسایوں اور اجنبیوں کی، خوراک اور پانی مہیا کرنے سے لے کر سڑکوں سے ملبہ صاف کرنے تک اپنا وقت دیا۔ یہ "میں کیسے مدد کر سکتا ہوں؟" رویہ ہے جو بحالی کے عمل کو تیز کرتا ہے اور ایک مضبوط تر، زیادہ لچکدار برادری کی طرف لے جاتا ہے۔

جیسا کہ یہ اہم ہے، NOAA تجویز کرتی ہے کہ ہر کوئی نہ صرف خود تیار رہے بلکہ دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دے۔ NOAA کی "قدرت کی ایک طاقت بنیں" ٹول کٹ کئی طریقے پیش کرتی ہے جن سے آپ اپنے دوستوں اور ہمسایوں میں ہمیشہ شدید موسم کے لیے تیار رہنے کے بارے میں معلومات پھیلا سکتے ہیں۔

شدید موسم کے بارے میں جاننے کے لیے اور بہتر طور پر تیار رہنے کے لیے ready.gov/severe-weather یا noaa.gov/wrn  پر جائیں۔

نیوجرسی کی آفت سے بحالی پر مزید معلومات کے لیے، دیکھیں fema.gov/SandyNJ, twitter.com/FEMASandy, facebook.com/FEMASandy  اور fema.gov/blog۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog، www.twitter.com/fema، www.facebook.com/fema، اور www.youtube.com/femaپر FEMA کو آن لائن فالو کریں۔ www.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

 

Last Updated: 
03/06/2013 - 13:31
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: