Federal Emergency Management Agency

عارضی رہائش جاری رکھنے کے لیے FEMA کے ساتھ رابطے میں رہیں

Main Content
Release date: 
02/28/2013
Release Number: 
4086-114

ٹرینٹون، نیو جرسی - سینڈی طوفان کے آفت زدگان کو عارضی کرایہ امداد جاری رکھنے اور اپارٹمنٹ، گھر یا دیگر عارضی گھر کے لیے فنڈز میں تعطل سے بچنے کے لیے ایک درخواست پُر کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات عارضی کرایہ امداد وصول کر رہے آفت زدگان کو فارم بذریعہ ڈاک بھجوا رہی ہے جن کو اہل رہن کے لیے پُر کرنا اور واپس بھیجنا لازمی ہے۔ اگر اصلی فارم گُم ہو گیا ہے، تو آفت زدگان نئے فارموں کی درخواست

800-621-3362 یا TTY 800-877-8339 پر کال کرتے ہوئے کر سکتے ہیں۔

جبکہ بے گھر ہونے والے آفت زدگان ایک مستقل رہائشی حل ڈھونڈنے کے لیے کوشاں ہیں، عارضی کرایہ امداد مہیا کی جا سکتی ہے۔ اگرچہ یہ خودکار نہیں ہے اور تین ماہ کے اضافوں میں دستیاب ہے، امداد 30 اکتوبر 2012 کو آفت کے وفاقی اعلان یا پروگرام کی انتہائی حد، جو بھی پہلے آ جائے، سے 18 ماہ تک دستیاب ہے۔ اس لیے آفت زدگان کے لیے مستقل رہائشی منصوبے بنانا اہم ہے۔ مستقل گھر میں واپس جانا بحالی کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔

جاری کرایہ امداد کے لیے درخواستوں کا مکمل طور پر پُر ہونا، دستخط شدہ ہونا اور مندرجہ ذیل دستاویزات کے ساتھ واپس بھجوایا گیا ہونا لازمی ہے۔

  • درخواست دہندہ اور درخواست دہندہ کے مالک مکان کے دستخط کردہ کرایہ داری معاہدے کی ایک نقل
  • کرایہ کی رسیدیں جو ظاہر کرتی ہوں کہ فنڈز کرایہ داری امداد کے لیے استعمال ہوئے ہیں
  • موجودہ آمدنی کا ایک گوشوارہ، جیسے کہ تنخواہ کے چیک کا ٹکڑا یا بینک کا گوشوارہ

آفت زدگان کو لفافے یہاں بھجوانے چاہیئں:

FEMA
National Processing Service Center
P.O. Box 10055
Hyattsville, MD 20782-7055

وہ درخواستیں اس نمبر پر فیکس بھی کر سکتے ہیں: 800-827-8112
 

اندراج نمبر اور آفتی نمبر کو ہر صفحے پر واضح نظر آنا چاہیئے۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,  اور www.youtube.com/fema  پر FEMA کو آن لائن فالو کریں۔ www.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

Last Updated: 
02/28/2013 - 13:53
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top