Federal Emergency Management Agency

نیو جرسی میں آفت میں امداد کے لیے اندراج کروانے کے لیے آفت زدگان کے پاس دو ہفتے کا وقت باقی

Main Content
Release date: 
02/22/2013
Release Number: 
4086-111

ٹرینٹون، نیو جرسی — نیو جرسی میں سینڈی طوفان کے آفت زدگان کے پاس ممکنہ بحالی امداد کے لیے وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات کے پاس اندراج کروانے کے لیے محض دو ہفتے رہ گئے ہیں۔ بذریعہ فون اندراج کروانے کے لیے آخری تاریخ جمعہ، یکم مارچ مقامی وقت رات 10 بجے اور آن لائن اندراج کروانے والوں کے لیے نصف شب ہے۔

یکم مارچ امریکی چھوٹے کاروباروں کی انتظامیہ کی جانب سے کم شرح سُود کے آفتی قرضوں کی درخواستیں واپس کرنے کی بھی آخری تاریخ ہے، جو طویل مدتی تعمیرِ نو کے لیے وفاقی فنڈز کے لیے بنیادی ذریعہ ہے۔

SBA آفتی قرضہ برائے گھر یا کاروبار کے لیے درخواست دینے کا تیز ترین طریقہ https://disasterloan.sba.gov/ela پر ایک آن لائن درخواست پُر کرنا ہے۔

نیو جرسی کے باسی جنہوں نے وفاقی آفتی امداد کے لیے درخواست دے رکھی ہے کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ FEMA اور SBA کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ درخواست دہندگان اپنے دعووں کا سراغ لگا سکتے ہیں اور انہیں اپنے ڈاک کے پتے، فون نمبروں یا ای میل پتوں میں تبدیلیوں سے FEMA اور SBA کو مطلع کرنا چاہیئے۔

آج تک، 358.1 ملین ڈالر سے زائد رقم گرانٹس میں گھر کی مرمت یا تبدیلی، کرایہ داری معاونت اور دیگر ضروریات کے لیے منظور کی جا چکی ہے۔ ایک اور 446.7 ملین ڈالر کی رقم SBA کے کم شرح سُود کے قرضوں میں 6،400 سے زائد گھروں اور کاروباروں کے لیے منظور کی جا چکی ہے۔

آفت زدگان www.DisasterAssistance.gov پر آن لائن، یا  ویب چلانے کے قابل فون یا ٹیبلٹ کے ذریعے m.fema.gov پر یکم مارچ نصف شب تک اندراج کروا سکتے ہیں۔ نیو جرسی کے باسی یکم مارچ رات 10 بجے تک بذریعہ ٹیلی فون FEMA کے ٹول فری نمبروں: 1-800-621-3362 یا TTY 1-800-462-7585 پر کال کرتے ہوئے بھی اندراج کروا سکتے ہیں۔ وہ لوگ جو 711 ریلے یا ویڈیو ریلے سروسز استعمال کرتے ہیں، 3362-621-800-1 پر کال کر سکتے ہیں۔ بحالی امدادیں روزانہ صبح 7 بجے تا رات 10 بجے دستیاب رہتی ہیں۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,  اور www.youtube.com/femaپر FEMA کو آن لائن فالو کریں۔ اور www.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

 

 

 

 

Last Updated: 
02/22/2013 - 15:52
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top