Federal Emergency Management Agency

FEMA ماہرین کی جانب سے مرمت اور تعمیرِ نو کے مفت مشورے کی فراہمی

Main Content
Release date: 
02/20/2013
Release Number: 
4086-112

 

ٹرینٹون، نیو جرسی - مستقبل کی آفات سے ہونے والے نقصان میں کمی کے لیے اپنے گھر کی مرمت یا تعمیرِ نو کیسے کرنی ہے کے بارے میں مشورہ لینا اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ گھر میں بہتری کے اپنے مقامی اسٹور پر تشریف لانا۔ وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات کی جانب سے ماہرین تعمیری تکنیکوں پر اپنی ماہرانہ رائے دینے کی پیشکش کریں گے جو آپ کے گھر، کاروبار یا دیگر املاک کو محفوظ رکھنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

یہ مفت خدمت موضوعات پر معلومات اور اشاعتی مواد کی پیشکش بھی کرتی ہے جیسے کہ:

ایک گھر سے کیچڑ اور پھپھوندی نکالنا۔

سیلاب اور تیز ہوا کے مزاحم طریقوں کو سمجھنا۔

سیلابی بیمہ کے فوائد جاننا۔

ضروریاتِ زندگی کو بلند کرنا یا مضبوط کرنا۔

FEMA ماہرین منگل، 22 فروری سے جمعہ، 26 فروری، صبح 8 بجے تا شام 6 بجے، اور ہفتہ، 23 فروری کو صبح 8:30 تا دوپہر 2 بجے، گھر میں بہتری کے مندرجہ ذیل سٹوروں پر روزانہ دستیاب ہیں:

Cape May County—Lowe’s, 3171 Route 9, Rio Grande, NJ 08242

Hudson County—Home Depot, 440 Route 440, Jersey City, NJ 07302

Monmouth County—Home Depot, 3700 Highway 35, Hazlet, NJ 07730

Ocean County—Home Depot, 1722 Route 88, Brick, NJ 08724

Ocean County—Lowe’s, 1375 Hooper Ave., Toms River, NJ 08753

Ocean County—Lowe’s, 297 Route 72, West Suite 30, Manahawkin, NJ 08050

Union County—Lowe’s, 1721 Morris Ave., Union, NJ 07083    

مضبوط تر تعمیرِ نو پر اضافی معلومات کے لیے، دیکھیں fema.gov/SandyNJ اور "تخفیفی وسائل" پر کلک کریں۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,  اور www.youtube.com/femaپر FEMA  کو آن لائن فالو کریں۔ اور www.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

 

Last Updated: 
02/20/2013 - 14:49
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top