Federal Emergency Management Agency

اٹلانٹک سٹی ریکوری سینٹر میں جانے کا آخری موقعہ

Main Content
Release date: 
02/15/2013
Release Number: 
4086 - NR 109

 

ٹرینٹن، نیو جرسی ۔۔ اٹلانٹک سٹی میں بورڈ واک ہال کا ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر جمعرات، فروری 14 کو شام 7 بجے بند ہوجا‏ئے گا۔

                       

ریاستی اور وفاقی حکام اس امر کی طرف قریبی توجہ  دیتے ہیں کہ ریاست بھر میں کتنے درخواست دہندگان مراکز پر آرہے ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں میں اٹلانٹک سٹی سینٹر میں مدد کے خواست گار آنے والے افراد کی تعداد میں کمی ہوئی ہے جو اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ اس علاقے کے متاثرین کی زیادہ تر معلوماتی ضروریات پوری ہوچکی ہیں۔  

اٹلانٹک سٹی میں جو لوگ ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر میں جانا چاہتے ہیں وہ میز لینڈنگ یا اوشن سٹی سینٹروں میں ذیل کے پتہوں پر جاسکتے ہیں:

           

         Hamilton Mall                                                 Ocean City Community Center

4403 Blackhorse Pike                                     1735 Simpson Ave.

Mays Landing, NJ 08330                               Ocean City, NJ 08226

                       

جب سے 8 نومبر 2012 کو اٹلانٹک سٹی ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر کھلا ہے، ہری کین سینڈی کے متاثرین کی 5,400 ملاقاتیں واقع ہوئی ہیں۔

مدد اور معلومات آنلائن یا فون کے ذریعے ہمیشہ دستیاب ہیں. متاثرین آفتی امداد کی اپنی درخواستوں کے بارے میں معلومات DisasterAssistance.gov پر جاکر یا سمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کا استعمال کرکے m.FEMA.gov پر یا 800-621-FEMA, TTY 800-462-7585  یا 711/VRS  پر فون کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ ان نمبروں پر فون کرکے کرایہ کی دوبارہ تصدیق کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

گھر یا بزنس کے لئے قرضہ کی اپنی سمال بزنس ایڈمنٹریشن درخواست کے بارے میں 800-659-2955 یا
TTY 800-877-8339 پر فون کرکے یا  disastercustomerservice@sba.gov پر ای میل بھیج کر معلومات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

مزید ذرائع FEMA.gov/SandyNJ اور SBA.gov/Sandy پر آنلائن دستیاب ہیں۔

جن متاثرین کو فلڈ انشورنس کے حق اور اپیل کے طریق عمل پر سوالات ہیں وہ 855-336-2002 ٹول فری نمبر پر فون کرسکتے ہیں۔

 

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema, پے آنلائن فیما کی پیروی کریں

 اورwww.youtube.com/fema.  ایڈمنسٹریٹر کریگ فگاٹے کی کارکردگی کو بھی فالو کریں: www.twitter.com/craigatfema

سوشل میڈیا کے لنک خالصتا حوالے کے طور پر دئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا ایپلیکیشنز کی تائید نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
02/15/2013 - 13:25
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top