Federal Emergency Management Agency

فیما کے ماہرین مرمت اور دوبارہ تعمیر کے لئے مفت مشورے فراہم کریں گے

Main Content
Release date: 
02/15/2013
Release Number: 
4086 - NR 108

 

ٹرینٹن نیو جرزی- اپنے گھر کی مرمت یا دوبارہ تعمیر جو کہ مستقبل کے ہنگامی حالات سے نقصان کو کم سے کم تر بنا دیں گے کے سلسلے میں مفت مشوره حاصل کرنا اتنی ہی آسان ہے جتنا کہ اپنے مقامی گھر کو بہتر بنانے والے اسٹور پے جانا ہے. فیڈرل امرجنسی مینجمینٹ ایجنسی کے ماہرین ایسے تعمیری طریق کار جو کہ آپ کے گھر، کاروبار، یا کسی اور املاک کو محفوظ بنا سکتی ہیں کے بارے میں اپنی مہارت فراہم کریں گے.

یہ مفت خدمت ایسے موزوں پے معلومات اور مطبوعات بھی دیتی ہے جیسے کہ

  • گھر میں سے پھپھوندی اور سیلن سے کیسے چھٹکارا پایا جاۓ
  • سیلاب اور تیز ہوا کے خلاف مزاحمت کرنے والے تعمیری طریقوں کو سمجھنا
  • سیلابی بیمے کے فائدوں کو جاننا
  • افادیات کو لنگر انداز یا بلند کرنا 

فیما کے ماہرین صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک منگل 12 فروری سے لے کر جمعہ 15 فروری تک روزانہ دستیاب ہیں.

اور ہفتہ 16 فروری صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مندرجہ ذیل گھر کو بہتر بنانے والے اسٹورز پر:

  •  (اٹلانٹک کاؤنٹی - ہوم ڈپو ) Atlantic County—Home Depot, 421 Absecon Blvd., Absecon, NJ 08201
  • Hudson County—Lowe’s, 400 Bayonne Crossing Way, Bayonne, NJ 07002
  • (منماوتھ کاؤنٹی - لوز) Monmouth County—Lowe’s, 118 Highway 35, Eatontown, NJ 07724
  • (منماوتھ کاؤنٹی - ہوم ڈپو) Monmouth County—Home Depot, 310 Highway 36, West Long Branch, NJ 07764
  • (مڈل سیکس کاؤنٹی - ہوم ڈپو ) Middlesex County—Home Depot, 373 Route 9, Woodbridge, NJ 07095
  • (مڈل سیکس کاؤنٹی - ہوم ڈپو ) Middlesex County—Home Depot, 1090 Route 9, Old Bridge, NJ 08857
  • (یونین کاؤنٹی - ہوم ڈپو) Union County—Home Depot, 399-443 Springfield Ave., Newark, NJ 07103

مضبوط تر دوبارہ تعمیر کے بارے میں مزید معلومات کے لئے   fema.gov/SandyNJپر جائیں اور “Mitigation Resources” پے کلک کریں.

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema, پے آنلائن فیما کی پیروی کریں

 اورwww.youtube.com/fema.  ایڈمنسٹریٹر کریگ فگاٹے کی کارکردگی کو بھی فالو کریں: www.twitter.com/craigatfema

سوشل میڈیا کے لنک خالصتا حوالے کے طور پر دئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا ایپلیکیشنز کی تائید نہیں کرتا ہے۔

 

Last Updated: 
02/15/2013 - 11:08
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top