Federal Emergency Management Agency

طوفان اور بحالی میں نیوجرسی برادری اکٹھی رہی

Main Content
Release date: 
02/08/2013
Release Number: 
4086 - NR 103

 

لنڈا اور بل تانشاک نیو جرسی کا ایک زندہ دل جوڑا ہے جو 45 سال سے زائد عرصے سے اکٹھے ہیں۔ ان کی شادی 1968 میں ہوئی تھی اور وہ اس وقت کے زیادہ تر عرصے میں Monmouth کاؤنٹی کے Marlboro بستی میں رہتے تھے۔ 2011ء میں، انہوں نے اپنے گھر کو خیر باد کہا اور Asbury Park میں ساحل پر اپنے نئے اپارٹمنٹ میں منتقل ہو گئے۔ دو برس بعد، اکتوبر کے آخر میں، وہ اپنی وقائع نگاری میں ایک اور بہت اہم واقعہ شامل کریں گے: سینڈی طوفان سے بچ جانا

 

طوفان

جسے پیش گوئی کرنے والے "مکمل طوفان" کہتے ہیں نیو جرسی میں 29 اکتوبر 2012 کو، 80 میٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں اور ساحل کے ساتھ ساتھ علاقوں میں شدید طوفانی جھٹکا دیتے ہوئے وارد ہوا۔

 

اپنے درجنوں ہمسایوں کی طرح، تانشاک خاندان نے Asbury Park میں Ocean Avenue پر اپنی ساحلِ سمندر کے سامنے اپارٹمنٹ بلڈنگ میں رہنے کا انتخاب کیا۔ Asbury Tower - کم آمدنی والے بزرگ شہریوں کے لیے ایک سستا رہائشی علاقہ - Deal Lake اور Atlantic Ocean  کے درمیان

Asbury Tower  پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نینسی ہامسک نے کہا، "پچھلے سال آئرین آیا تھا جس نے یقیناً ہمارے لیے کچھ مسائل پیدا کیے، لیکن جب وہ کہتے ہیں کہ یہ اس صدی کا سب سے بڑا طوفان ہے تو آپ یقیناً خبردار کیے جانے پر توجہ دیتے ہیں۔ یہ یقیناً ایک ایسا تجربہ تھا جسے میں کبھی نہیں بھلاؤں گی اور مکین ہماری پوری زندگیوں میں نہیں بھلا پائیں گے۔"

واقع ہے، جس نے اسے سینڈی کے قہر کے لیے نمایاں طور پر زد پذیر بنا دیا۔

سینڈی کی تیز ہواؤں نے، اس کے مکینوں اور عملے کو تقریباً ایک ہفتے کے لیے کم ہوتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ اندھیرے میں چھوڑتے ہوئے، بجلی عمارتوں پر گرا دی۔ عمارت کی پارکنگ لاٹ، برقی زینوں کے دھرے اور پوری زیریں منزل زیرِ آب آ گئی، جس سے ٹاور کے سرگرمیوں کے لاؤنج، اندرونی آرائش گھر اور چھوٹے کریانہ سٹور کو بہت نقصان پہنچا۔

ہامسک نے کہا، "ہم جانتے تھے کہ طوفان آنے والا ہے اور ہم نے وہ سب کچھ کیا جو ہم تیاری کے لیے کر سکتے تھے- مکینوں کو موزوں طور پر مطلع کیا، یقینی بنایا کہ وہ تیار ہیں، یقینی بنایا کہ ان کی ہنگامی کٹس تیار ہیں۔"

انخلاء

بجلی کی بحالی کے فوراً بعد، تہہ خانے میں برقی آگ لگنے کی وجہ سے باقی ماندہ مکینوں کو عمارت سے زبردستی نکالا گیا۔ انہیں ایک گروہ میں Wall بستی میں پناہ دی گئی، اور پھر بعد میں Oceanport میں Monmouth Park پر ریس ٹریک پر منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طور پر بہت زیادہ خیمے انتظامِ ہنگامی حالات حکام کی جانب سے شہر سے باہر آنے والے امدادی اہلکاروں کے لیے  نصب کیے گئے تھے جو بجلی کی بحالی میں مدد کے لیے آئے تھے۔

 

وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات اور ہنگامی انتظام کے Monmouth کاؤنٹی دفتر نے پناہ گاہ میں اس گروہ کے ساتھ رابطہ کیا اور FEMA کے رجسٹریشن عمل میں ان کی معاونت کی۔

 

Asbury Tower  پر سرگرمیوں کی رابطہ کار، کیرولین رابرٹس شا نے کہا، "جب وہ Monmouth Park گئے، انہوں نے ایک ہی سیکشن میں اکٹھے رہنے پر اصرار کیا، تاکہ وہ ایک دوسرے کی خبر گیری کر سکیں۔ انہوں نے ایک دوسرے کی مدد کی اور اگر کوئی ایسا تھا جو کچھ نہ کر سکتا تھا، دوسرے مدد کو آگے بڑھے۔"

 

اختراعی، عارضی حل

Neptune  بستی میں Asbury Park سے محض چھ میل دور، ایک بالکل نیا بنا ہوا Hampton Inn طوفان سے تقریباً محفوظ رہا تھا۔ مقامی حکومت نے کاؤنٹی کے ہنگامی حالت کے انتظام کے حکام کو خالی ہوٹل کے بارے میں بتایا، جس کا Garden ریاست میں سینڈی طوفان آنے سے قبل چار ہفتوں تک افتتاح ہونا تھا۔

 

Monmouth میں انتظامِ ہنگامی حالات دفتر کے کاؤنٹی ڈائریکٹر مائیک اوپیگارڈ نے کہا، "ہمارا ہدف اس ہوٹل کو جتنی جلدی ممکن ہو قائم اور چلتا رکھنا اور اسے ایک عبوری پناہ گاہ کے طور پر قائم کرنا تھا۔ ہم یقینی بنانا چاہتے تھے کہ سینڈی طوفان کے آفت زدگان کو ترجیح دی گئی ہے، خصوصاً انہیں جو Monmouth Park پناہ گاہ میں تھے۔"

 

پوری برادری کی کوشش

دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں، 14 نومبر 2012 کو، ہوٹل کو صاف، فرنشڈ کر دیا گیا تھا اور بجلی دے دی گئی تھی، اس کے دروازے سینڈی طوفان کے آفت زدگان پر کھول دیئے گئے۔ FEMA کے عبوری پناہ معاونت پروگرام کے جزو کے طور پر، Asbury Tower سے بتیس بزرگ شہری، بشمول Monmouth Park میں پناہ گزین گروہ، کو ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

 

"یہ ثابت کرتا ہے کہ تمام حصوں کی جانب سے کی گئی معاون کوشش واقعی بہترین نتائج دے سکتی ہے۔"  اوپیگارڈ نے کہا۔ "آپ اس کہانی سے بہتر اسے کسی طرح نہیں تحریر کر سکتے۔"

 

عبوری پناہ کے پروگرام کے تحت بزرگ Hampton Inn میں پانچ ہفتوں کے لیے اکٹھے پناہ گزین رہے جبکہ Asbury Tower پر عملے اور انتظامیہ نے کملیکس کو واپس معمول پر لانے کے لیے تندہی سے کام کیا۔

 

اس عرصے کے دوران ہوٹل میں کئی رضاکار ایجنسیوں اور عقیدے اور برادری کی بنیاد پر تنظیموں نے آفت زدگان کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شراکت داری کی۔ عطیہ کردہ گرم کھانوں سے ڈاکٹر کے دفتر تک مفت سواری سے تھینکس گونگ چرچ عبادات تک، ہوٹل کے عملے نے یہ خدمات مہیا کرنے کے لیے اور جتنا ممکن ہو سکے آفت زدگان کو آرام دہ محسوس کروانے کے لیے رضاکاروں کے شانہ بشانہ کام کیا۔

 

گھروں کو واپسی

سینڈی طوفان آنے کے پانچ ہفتوں سے کم وقت میں، Asbury Tower کے مکینوں کو فون کال موصول ہوئی جس کے وہ منتظر تھے: گھر واپس آنا محفوظ ہے۔ 28 نومبر کو، اپارٹمنٹ کمپلیکس نے اپنے دروازے کھول دیئے۔

 

"ہم واپس آ کر بہت خوش تھے۔ جب وہ اندر داخل ہوئے تو ہر کوئی ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہا تھا،" بل تانشاک نے کہا۔ "اب، دوستانے کا ایک احساس ہے اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم ایک ہی خاندان ہیں۔"

 

Asbury Tower میں مشترکہ کمرے قہقہوں، سرگوشیوں اور قصے سنانے سے گونج رہے تھے۔ تانشاک خاندان اور ان کے ہمسایوں کے لیے، جو واقعی جانتے ہیں کہ اکٹھے مل کر تیاری کرنے، اکٹھے پناہ لینے اور اکٹھے بحال ہونے کا کیا مطلب ہے، سینڈی طوفان تاریخ میں ہمیشہ ایک گرم جوش باب رہے گا۔

 

 

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

 

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema, اور www.youtube.com/femaپر FEMA  کو آن لائن فالو کریں-

اور www.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

 

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

Last Updated: 
02/08/2013 - 13:12
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top