Federal Emergency Management Agency

ویب پر مشاورتی سیلابی ارتفاعی نقشے

Main Content
Release date: 
01/05/2013
Release Number: 
4086 - 080

ٹرینٹون، نیو جرسی - سینڈی طوفان کے آفت زدگان کے لیے جو مضبوط تر، محفوظ تر اور ہوشیار تعمیرِ نو چاہتے ہیں، سیلاب کے خطرے کے بارے میں جاننا مقدم ہے۔ جائیداد مالکان وفاقی ایجنسی برائے ہنگامی حالات کی جانب سے شائع کردہ نئی مشاورتی بنیادوں پر سیلابی ارتفاعی نقشے جن کی انہیں ضرورت ہے آن لائن تلاش کر سکتے ہیں۔

 

مجوزہ تعمیری ارتفاعوں پر مشتمل مشاورتی نقشے ان کاؤنٹیز کے لیے دستیاب ہیں: Atlantic, Bergen, Burlington, Cape May, Essex, Hudson, Middlesex, Monmouth, Ocean اور Union. مزید جاننے کے لیے، مندرجہ ذیل ویب سائٹس دیکھیں:

 

مشاورتی نقشے بہترین دستیاب معلومات کی بنیاد پر دکھاتے ہیں کہ مستقبل کے سیلابی واقعات سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے عمارتوں کو کتنی بلندی تک اٹھانا چاہیئے۔  نقشے علاقوں کے وہ حصے دکھاتے ہیں جو نئے سیلابی زونز میں ہیں، جو بیمہ شرحوں اور تعمیری روایات کو متاثر کر سکتے ہیں۔

 

  • وفاقی سیلابی بیمہ پر مزید معلومات کے لیے www.floodsmart.gov دیکھیں۔ آپ 9531-379-888 پر بھی کال کر سکتے ہیں یا اپنے بیمہ ایجنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
  • FEMA  سیلابی بیمہ وسائل بشمول شائع شدہ مواد اور اکثر پوچھے جانے والے سوالات www.fema.gov/nfip پر آن لائن مہیا کرتی ہے۔

 

مستقبل کے سیلابی خطرے کو کم کرنے اور سیلابی بیمہ کی لاگت کم کرنے کے لیے علاقوں کو مشاورتی بنیادوں پر سیلابی ارتفاعی نقشے اختیار کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ مضبوط تر، محفوظ تر اور ہوشیار تعمیرِ نو کے کے لیے تمام تقاضوں - بشمول مشاورتی نقشے - کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے جائیداد مالکان کو مقامی تعمیراتی اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیئے۔

 

مشاورتی بنیادوں پر سیلابی ارتفاعی نقشوں اور وہ آپ اور آپ کے علاقے کو کس طرح متاثر کرتے ہیں کے بارے میں اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو اپنے مقامی اہلکاروں کے ساتھ رابطہ کریں۔

 

# # #

 

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

 

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,  اور www.youtube.com/femaپر FEMA  کو آن لائن فالو کریں-  www.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

 

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

Last Updated: 
01/05/2013 - 19:18
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top