Federal Emergency Management Agency

متاثرین کی مدد کے لئے علاقائی ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر کھلیں گے

Main Content
Release date: 
01/04/2013
Release Number: 
4086 - 078

 

ٹرینٹن، نیو جرسی - دو علاقائی ڈیزاسٹر ریکوری مراکز اگلے ہفتے کو کھولے جائیں گے جو کئی بند ہونے والے مراکز کو ملا کر مستحکم کریں گے اور نیو جرسی میں ہری کین سینڈی کے متاثرین کے لئے بحالی کو جاری رکھیں گے۔

علاقائی مراکز وفاقی آفاتی امداد کی وہی خدمات پیش کریں گے جو موجودہ مراکز کرتے ہیں اور جو 5 جنوری شام 7 بجے کیپ مے، ہاروے سیڈارس، جرسی سٹی، لینڈن، پیٹرسن، پلین فیلڈ، سٹیفورڈ اور وڈبرج میں بند ہوں گے۔

دو علاقائی مراکز 7 جنوری صبح 9 بجے کھلیں گے اور پیر سے سنیچر 9 بجے صبح سے شام 7 بجے تک کام کریں گے۔

 

ہڈسن کاؤنٹی

ہڈسن کاؤنٹی گورنمٹ بلڈنگ (سابق پراویڈنٹ بینک بلڈنگ)

830 Bergen Ave.

Jersey City, NJ 07306

 

اوشن کاؤنٹی

Ocean County Southern Resource Center

179 S. Main St.

Manahawkin, NJ  08050

 

آفات کے متاثرین امداد اور معلومات حاصل کرنے کے لئے کسی بھی مرکز کا دورہ کر سکتے ہیں۔ وہ  اپنے گھر کی کاؤنٹی کے مرکز تک محدود نہیں ہیں کیونکہ تمام مراکز متاثرین کے مخصوص کیس کی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

فیما کا عملہ مراکز میں خطوط کی وضاحت کے لئے، متاثرین کو عارضی گھر ڈھونڈنے میں مدد کے لئے اگر ان کی بنیادی رہائش گاہ کو نقصان پہنچا ہو یا تباہ ہو گئی ہو،  امداد کی درخواست کی حیثیت معلوم کرنے کے لیے یا اضافی امداد فراہم کرنے والی دوسری ایجنسیوں سے رجوع کے لئے دستیاب ہے۔

                              

 

اس کے علاوہ، متاثرین اپنے گھروں کی مرمت یا تعمیر نو کے لئے کم سود والے آفاتی قرضے کے بارے میں سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے کسٹمر سروس نمائیندوں سے صلاح مشورہ کرسکتے ہیں۔ اور خطرات کی تخفیف کے لئے فیما کے ماہرین سے بھی کم لاگت کی تعمیر نو اور مرمت کی تکنیک کے بارے میں بات کرسکتے ہیں جس سے مستقبل میں آفات کی صورت میں جائیداد کا نقصان کم ہو۔

 

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

 

فیما کو آنلائن فالو کریں www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema, اور www.youtube.com/fema۔  ایڈمنسٹریٹر کریگ فگاٹے کی کارکردگی کو بھی فالو کریں: www.twitter.com/craigatfema

 

سوشل میڈیا کے لنک خالصتا حوالے کے طور پر دئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا ایپلیکیشنز کی تائید نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
01/04/2013 - 17:54
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top