Federal Emergency Management Agency

2013 میں چوکس رہنے کا ارادہ کریں

Main Content
Release date: 
01/03/2013
Release Number: 
4086-076

ٹرینٹن، نیو جرسی – ہری کین سینڈی کے متاثرین یہ جانتے ہیں کہ آفات کے لیے تیار رہنا کتنا اہم ہے۔

اس سال جبکہ  آپ نئے سال کے اپنے ارادے بنارہے ہیں، فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی آپ کو آفات کے پیش نظر ایک منصوبہ رکھنے اور اس کے ساتھ  اسمارٹ فونز مربوط کرنے پر زور دے رہی ہے۔

ذیل میں کچھ مستعدانہ تجاویز ہیں:

  • اپنے علاقے میں خطرات اور اندیشوں سے آگاہ رہیں۔
  • www.ready.gov پر جا کر اور فیما فیملی ایمرجینسی پلان ڈاؤن لوڈ کرکے ہنگامی معلومات کی ایک دستاویز تیار کریں۔
  • یہ معلوم ہو کہ آفات کے وقت اپنے عزیز و اقارب سے کیسے رابطہ کریں اور ان کو کیسے تلاش کریں۔
  • کس طرح کے آفات کا زیادہ امکان ہے اور اگر گھر لوٹنا ناممکن ہو تو اس صورت میں کہاں ملا جائے۔ ان معاملات پر بات کریں۔
  • ریاست کے باہر کسی دوست کو اپنے خاندان کا رابطے بننے کی استدعا کریں۔
  • اس پر بات کریں کہ انخلاء کی صورت میں کیا کرنا ہے اور اپنے پالتو جانوروں کے لئے منصوبہ بنائیں۔
  • بچوں کو سکھائیں کہ کب اور کیسے 911 پر کال کریں۔
  • دو ایمرجینسی کٹس تیار کریں ۔۔ ایک گھر کے لئے اور ایک گاڑی کے لئے ۔۔ جن میں پانی، خوراک، کمبل اور فسٹ ایڈ سپلائی شامل ہوں جو بجلی چلے جانے پر یا باہر کہیں پھنس جانے پر کام آئیں۔ 
  • متاثرین اسمارٹ فون کو بھی  فیملی ڈیزاسٹر کٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔ اپنے موبائل فون سے صوتی مواصلات دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ٹیکسٹ اور ای میل کے ذریعہ خیر وخبر بھیجنا سیکھیں۔        (www.ready.gov/get-tech-ready)

مزید معلومات کے لیے Ready.gov اور CitizenCorps.gov یا فیما، امریکن ریڈ کراس اور NOAA کے موسمیاتی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کریں۔  آپ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ  #R2BR2013 کا استعمال کرتے ہوئے فیما کی چوکسی کی مہم کی پیروی بھی کر سکتے ہیں۔

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema   اور www.youtube.com/fema پر جاکر فیما کو آنلائن فالو کریں۔  www.twitter.com/craigatfema  پر جاکر ایڈمنسٹریٹر کریگ فگاٹے کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔ 

سوشل میڈیا کے لنک خالصتا حوالے کے طور پر دئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا ایپلیکیشنن کی تائید نہیں کرتی ہے۔

Last Updated: 
01/03/2013 - 16:25
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top