Federal Emergency Management Agency

پنے عزیزوں کو ہنگامی صورتحال کی تیاری کا گفٹ دیں

Main Content
Release date: 
12/26/2012
Release Number: 
4086 - 067

 

ٹرینٹون، این جی -– تیزی کے ساتھ تعطیلات کا موقعہ قریب آنے کے ساتھ ہی، نیو جرسی کے باشندگان ایسے گفٹ دینے پر غور کرسکتے ہیں جو آئندہ ہنگامی صورتحال کے دوران ان کے کنبہ کے افراد اور دوست و احباب کو تحفظ فراہم کریں گے۔ ہنگامی صورتحال کی تیاری کے لیے سپلائز منفرد – اور ممکنہ طور پر زندگی بچانے والے - تعطیلات کے گفٹ ثابت ہو سکتے ہیں۔

 

ہنگامی صورتحال کی تیاری کے عمدہ گفٹ میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

 

  • بیٹری کی توانائی سے چلنے والا یا دستی کرینک والا ریڈیو اور ٹون الرٹ کے ساتھ NOAA ویدر ریڈیو۔
  • معیاری فلیش لائٹ اور اضافی بیٹریاں۔
  • شمسی توانائی سے کام کرنے والا سیل فون چارجر۔
  • اسموک ڈیٹیکٹر اور/یا کاربن مونو آکسائڈ ڈیٹیکٹر۔
  • ابتدائی طبی امداد کی کٹ۔
  • آگ بجھانے والا آلہ اور آگ سے بچنے کی سیڑھی۔
  • CPR یا ابتدائی طبی امداد کی کلاس میں اندراج۔
  • بچوں کے لیے کتابیں، رنگنے کی کتابیں، رنگین کھریا اور اگر بجلی چلی جاتی ہے، تو بورڈ گیمز۔
  • شیمپو، باڈی واش، صافی، ہیئر برش، کنگھی، ٹوتھ برش، ٹوتھ پیسٹ اور بدبو دور کرنے والی چیزوں کے بشمول، نجی حفظان صحت سے متعلق راحت کی کٹ۔
  • مندرجہ بالا اشیاء پر مشتمل، یا بارش کا لباس، نم تولیوں، کام کے دستانے، بیٹریاں، ڈکٹ ٹیپ، سیٹی، فوڈ بار، وغیرہ جیسی چیزوں کے ساتھ واٹر پروف تھیلی یا پیٹھ پر لے جایا جانے والا تھیلا۔

 

تعطیل کے لیے خریداری کرنے والے بیلچہ، برف کھرچنے والا آلہ، ہنگامی صورتحال کی ہلتی ہوئی چمک، مصیبت سے متعلق درخشاں جھنڈے اور چھلانگ لگانے کی رسی سے لیس جاڑے کی کار گفٹ دینے پر بھی غور کرسکتے ہیں۔ جانور سے محبت رکھنے والوں کے لیے، ہنگامی غذا، بوتل بند پانی، کھلونوں اور ڈوری کے ساتھ پالتو جانور کی آفت کی کٹ بھی اچھا ہدیہ ہے۔

 

نیو جرسی آفس آف ایمرجنسی منیجمنٹ اور فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی، گارڈن اسٹیٹ کے باشندگان سے اصرار کرتی ہیں کہ وہ – یا تو کرسمس ٹری کے نیچے تحفہ کے طور پر یا اسٹاکنگ اسٹفر (جراب ٹھونسنے والا) کے طور پر – ان عملی گفٹ میں سے کم سے کم ایک ضرور دیں۔ یہ کسی دوست یا کنبہ کے کسی فرد کی جان بچا سکتا ہے۔ مزید معلومات، تیاری کی تراکیب یا گفٹ سے متعلق دیگر آراء کے لیے، www.Ready.gov دیکھیں۔

 

FEMA کا مشن یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے کارکنوں کا تعاون کیا جائے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کرنے کے لیے ہم ایک ساتھ مل کر اپنی اہلیت کو مضبوط کریں، قائم رکھیں، اور ان کی اصلاح کریں۔

 

 

 

www.fema.gov/blog، www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema، اور www.youtube.com/fema  پر FEMA کو آن لائن فالو کریں-  www.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

 

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی ہے۔

Last Updated: 
12/26/2012 - 12:56
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top