Federal Emergency Management Agency

فیما کے رابطہ میں رہیں — یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ کے رابطہ کی معلومات درست ہے

Main Content
Release date: 
12/20/2012
Release Number: 
4086 - 065

ٹرینٹن، نیو جرسیہری کین سینڈی کے وہ پسماندگان جو فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی کے ساتھ پہلے سے ہی رجسٹرڈ ہیں انہیں ایجنسی کے رابطہ میں رہنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر اگر ان کے رابطہ کی معلومات تبدیل ہو جاتی ہے۔

 

موجودہ پتہ اور فون نمبرات کے ساتھ رابطہ کی معلومات تازہ رکھنا کسی درخواست دہندہ تک نئی معلومات اور سوالات کے ساتھ رسائی کو یقینی بنائے گا۔

 

افراد مدد کیلئے تباہی سے بحالی کے کسی مرکز پر جا سکتے ہیں یا فون یا 711/VRS سے فیما کے ٹول فری ہیلپ لائن 800-621-3362 (TTY 800-462-7585) پر بات کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی طریقہ درج ذیل امور کیلئے مفید ہے:

 

  • پتے میں تبدیلی یا نئے فون نمبر کے ساتھ درخواست کو تازہ رکھیں۔
  • تباہی میں مدد کے بارے میں سوالات پوچھیں۔
  • فیما کی کسی درخواست کی پیش رفت کا پتہ لگائیں۔
  • تفتیشی مرحلے کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔
  • انشورینس کے تصفیات کے بارے میں فیما کو اطلاع دیں۔
  • فیما کے کسی فیصلے پر اپیل کرنے کے مراحل کے بارے میں جانیں۔
  • اسمال بزنیس ایڈمنسٹریشن کی درخواست حاصل کریں اور اسے بھرنے کیلئے مدد لیں۔
  • ایک مضبوط تر گھر کی تعمیر کیلئے از سر نو تعمیر کی تکنیکیں سیکھیں۔

 

کوئی بھی جو ہری کین سینڈی سے متاثر ہوا ہو لیکن اس نے ابھی تک فیما کے ساتھ رجسٹریشن نہ کرایا ہو تو اسے جتنا جلد ممکن ہو سکے رجسٹریشن کرا لینا چاہئے۔ تباہی سے بحالی کے مراکز اور فیما ہیلپ لائن کے علاوہ،  www. DisasterAssistance.gov  پر آن لائن یا m.FEMA.gov  پر اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ سے کسی بھی وقت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔


 

 

# # #

 

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما کی www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر پیروی کریں۔اس کے علاوہ، www.twitter.com/craigatfema  پر ایڈمنسٹریٹر کیگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں۔

 

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ رابطے صرف حوالہ کیلئے ہیں۔ فیما کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا درخواستوں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
12/20/2012 - 16:24
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top