Federal Emergency Management Agency

FEMA کی جانب سے نیو جرسی میں سینڈی طوفان کے آفت زدگان کے لیے

Main Content
Release date: 
12/20/2012
Release Number: 
4086 - 064

TRENTON, N.J. —  نیو جرسی میں سینڈی طوفان کے آفت زدگان کے پاس وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات کے ذریعے

آفت میں امداد کے لیے اندراج کروانے کے لیے اب 30 جنوری 2013 تک کا وقت ہے۔

تمام کاؤنٹیز میں طوفان سے نقصان اٹھانے والے لوگ  www.disasterassistance.gov                    پر آن لائن، یا m.fema.gov پر بذریعہ ٹیبلٹ یا سمارٹ فون اندراج کروا سکتے ہیں۔

آفت زدگان بذریعہ فون یا 711/VRS 800-621-3362 ، TTY 800-462-7585 پر کال کرتے ہوئے بھی اندراج کروا سکتے ہیں۔        تا حکمِ ثانی، ٹول فری ٹیلی فون نمبر 24 گھنٹے، ہفتے میں سات دن کام کرتے ہیں۔

ریاست کی درخواست پر، FEMA نے  سینڈی طوفان کی تباہی کی شدت کی وجہ سے اصل 60 دونوں کے عرصے کی اندراج کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کر دی۔

آفت میں اندراج کا عمل FEMA اور شریکِ کار ایجنسیوں جیسے کہ امریکی چھوٹے کاروباروں کی انتظامیہ، امریکی ہلالِ احمر اور سالویشن آرمی کے پروگراموں کے لیے ایک متعارف کروانے والے مقام کا کام کرتا ہے۔

آفت میں FEMA امداد برائے افراد و خاندان میں کرایہ داری معاونت کے لیے، گھر کی ضروری مرمتیں، نجی جائیداد کے نقصانات اور آفت سے متعلقہ دیگر سنگین ضروریات جن کا احاطہ بیمہ میں نہیں ہوتا ہے کے لیے پیسہ شامل ہو سکتا ہے۔

# # #

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر FEMA کو آن لائن فالو کریں۔  www.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

 

 

 

Last Updated: 
12/20/2012 - 12:27
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top