Federal Emergency Management Agency

فیما کی ہاؤسنگ امداد لازمی رہائشی جگہوں میں ہونے والے نقصان کی بنیاد پر ہے

Main Content
Release date: 
12/19/2012
Release Number: 
4086 - 063

 

ٹرینٹن، نیو جرسیکچھ ایسے گھروں کوجن کی املاک کو نقصان پہنچا تھا فیما کی جانب سے ایک خط ملا ہے جس میں لکھا ہے "ناکافی نقصان"۔ فیما کے ہاؤسنگ انسپکٹر نے اطلاع دی ہے کہ گھر میں لازمی رہائشی جگہیں محفوظ، صاف ستھری اور قابل استعمال تھیں۔ جن لوگوں کو اس بات سے اتفاق نہیں ہے وہ از سر نو تفتیش کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

جب گھر کے مالکوں کے ذریعہ استعمال کردہ رہائشی کمرے، کھانے کے کمرے، مطبخ، غسل خانے اور سونے کے کمرے میں نقصان ہوا ہو تبھی فیما کرایے یا مرمت کی رقم فراہم کر سکتا ہے۔

فیما ہاؤسنگ امداد کی ایک درخواست پر از سر نو غور کریگی، اور دیگر اختیارات بھی ہیں:

  • ایک از سر نو تفتیش کی درخواست کریں۔ فون یا 711/VRS سے  800-621-فیما (3362)، TTY 800-462-7585 پر فیما ہیلپ لائن پر کال کریں۔
  • اگر آپ کو ایس بی اے کے کم سود والے تباہی کی صورت میں ملنے والے قرض کی کوئی درخواست موصول ہوئی ہے تو اسے مکمل کرکے واپس کر دیں۔ امریکہ کا اسمال بزنیس ایڈمنسٹریشن افراد کو تباہی کی صورت میں ملنے والے قرض فراہم کرتا ہے۔ قرض کے فنڈزسبھی رہائشی جگہوں میں نقصان ہونے کی صورت میں دستیاب ہوں گے۔
  • رضاکار کی مدد لیں۔ درجنوں پرائیوٹ غیر منفعتی جماعتیں نیو جرسی میں مدد کر رہی ہیں۔ کچھ تنظیمیں گھروں میں معمولی مرمت میں مدد کیلئے رضاکار فراہم کرتی ہیں۔ مزید معلومات کیلئے  2-1-1 پر کا ل کریں یا NJ211.org online ملاحظہ کریں۔
  • ایک درخواست دیں۔ فیما کے کسی بھی فیصلہ پر اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔ قابل رہائش ہونے سے متعلق کوئی درخواست دینے کیلئے قابل توثیق دستاویز درکار ہوں گے یہ دکھانے کیلئے کہ تباہی کی صورت میں ایسا نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے گھر ناقابل رہائش ہو گیا ہے۔ درخواست کے خطوط کو فیصلے کی تاریخ کے خط کے 60 دنوں میں مہر بند کر دینا ضروری ہے۔

درخواست دینے کے بارے میں معلومات کیلئے، پسماندگان کو "تباہی کے بعد کی مدد" کے رہنما سے رجوع کرنا چاہئے" جو کہ فیما میں درج ہر شخص کو میل کیا جاتا ہے۔ www.fema.gov/help-after-disaster پررہنما آن لائن بھی دستیاب ہے۔

سبھی درخواست دہندگان کو فیما کی جانب سے ایک خط موصول ہوگا۔ اگر آپ اسے نہیں سمجھتے ہیں، تو کسی بحالی آفت کے مرکز پر جائیں یا فیما کی ہیلپ لائن پر کال کریں۔

 

# # #

فیما کا مشن اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور بطور اولین مجیب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم تمام رکاوٹوں  کے لیے تیار ہونے، اس سے بچاؤ، اس کا مقابلہ کرنے اور انہیں کم کرنے کے لیے اپنی اہلیت بنانے اسے قائم رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

فیما کی www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور www.youtube.com/fema پر پیروی کریں۔اس کے علاوہ، www.twitter.com/craigatfema پر ایڈمنسٹریٹر کیگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ رابطے صرف حوالہ کیلئے ہیں۔ فیما کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا درخواستوں کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
12/19/2012 - 15:01
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top