Federal Emergency Management Agency

New Jersey Hurricane Sandy (DR-4086)

Updates and Articles, Blogs, and News Releases

March 12, 2013
News Release
ٹرینٹن، نیو جرسی -- فیڈرل ایمرجینسی منیجمینٹ ایجنسی رقم وصول کرنے والے ہری کین سینڈی کے متاثرین کو مشورہ دیتی ہے کہ اگلے تین سال تک رسیدیں یا بلیں اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ جیسا کہ ایحنسی کی طرف سے منظوری کے خط میں اشارہ کیا گیا ہے فیما کی امداد کو صرف اہل آفتی اخراجات کے لئے ہی صرف کرنا چاہئیے۔ متاثرین کے پاس یہ دکھانے کے لئے کاغذات ہونے چاہئیے کہ انہوں نے آفت سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کس طرح رقم کو خرچ کیا ہے۔ مثال کے طور پر:
March 8, 2013
News Release
ٹرینٹن نیو جرزی - نیو جرزی والوں کے لۓ ایک مفت آنلائن وسیلہ دستیاب ہے جہاں وہ ایسے اقدام کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں جن سے وہ شدید موسمی سانحوں کے دوران اپنے گھروں کو پہنچنے والے نقصان کو محدود یا خارج کر سکتے ہیں.
March 6, 2013
News Release
ٹرینٹون، نیو جرسی -- وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات نے، قومی بحری ماحولیاتی محکمے کے اشتراک سے اپنے دوسرے قومی شدید موسم کی تیاری کے ہفتے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ہفتے کا مرکزِ نگاہ آپ، آپ کےخاندان اور آپ کی برادری کا آفت کی صورت میں تیار ہونا ہے۔ ہر سال لوگ پیشگی خبرداری کے باوجود طوفانوں، شدید برفانی طوفانوں اور دیگر قدرتی آفات سے ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں۔ 2012ء میں، موسم سے متعلقہ 450 اموات اور تقریباً 2،600 سے زائد مجروح تھے۔
March 5, 2013
News Release
نیوجرسی کے آفت زدگان کے لیے بالمشافہ معاونت جاری ٹرینٹون، نیو جرسی — چونکہ وفاقی آفتی امداد کے لیے اندراج کی آخری تاریخ میں سوموار،1 اپریل تک توسیع کی جا رہی ہے، نیوجرسی میں آفت سے بحالی کے چھ مراکز جن کے بند ہونے کا پہلے اعلان کیا گیا تھا کھلے رہیں گے۔
February 28, 2013
News Release
ٹرینٹون، نیو جرسی - سینڈی طوفان کے آفت زدگان کو عارضی کرایہ امداد جاری رکھنے اور اپارٹمنٹ، گھر یا دیگر عارضی گھر کے لیے فنڈز میں تعطل سے بچنے کے لیے ایک درخواست پُر کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات عارضی کرایہ امداد وصول کر رہے آفت زدگان کو فارم بذریعہ ڈاک بھجوا رہی ہے جن کو اہل رہن کے لیے پُر کرنا اور واپس بھیجنا لازمی ہے۔ اگر اصلی فارم گُم ہو گیا ہے، تو آفت زدگان نئے فارموں کی درخواست 800-621-3362 یا TTY 800-877-8339 پر کال کرتے ہوئے کر سکتے ہیں۔
February 22, 2013
News Release
ٹرینٹون، نیو جرسی — نیو جرسی میں سینڈی طوفان کے آفت زدگان کے پاس ممکنہ بحالی امداد کے لیے وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات کے پاس اندراج کروانے کے لیے محض دو ہفتے رہ گئے ہیں۔ بذریعہ فون اندراج کروانے کے لیے آخری تاریخ جمعہ، یکم مارچ مقامی وقت رات 10 بجے اور آن لائن اندراج کروانے والوں کے لیے نصف شب ہے۔

Pages

Main Content
State/Tribal Government: