Federal Emergency Management Agency

New Jersey Hurricane Sandy (DR-4086)

Updates and Articles, Blogs, and News Releases

June 18, 2013
News Release
ٹرینٹن، نیو جرسی۔۔ نیشنل فلڈ انشورنس پروگرام اور خطرے کی تخفیف کی تکنیک کے بارے میں نیو جرسی کے شہری اپنے سوالات پر تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لئے ہیلپ لائن کو کال کرسکتے ہیں۔ جن لوگوں کو فلڈ انشورنس، تازہ ترین نقشے، یا خطرے کی تخفیف کے موضوعات اور مسائل کے بارے میں معلومات کی ضرورت ہے وہ 9804-287-877-1 پر فون کرسکتے ہیں۔  پالیسی رکھنے والے بھی اپنے دعوے کے بارے میں کسی سوال یا خدشات کے لئے NFIP ماہرین کے ساتھ بات کر سکتے ہیں۔
May 28, 2013
News Release
  ٹرینٹن, نیو جرزی-- بڑے طوفان سینڈی کے بعد، فیڈرل امرجنسی مینجمینٹ ایجنسی ایک منصوبہ عمل میں لائی ہے جو کہ بچوں کو مستقبل میں ہنگامی حالات کی تیاری کرنے کی اہمیت سمجھنے میں مدد کرے گا. یہ منصوبہ، فیما فار کڈز، فیما کور کے ارکان کی جانب سے پورے نیو جرزی میں ایلیمینٹری اسکولوں میں پیش کیا گیا ہے.
May 24, 2013
News Release
  ٹرینٹن، نیو جرسی --۔ بڑے طوفان سینڈی کے تناظر میں فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نیو جرسی کے متاثرہ کاؤنٹیوں میں کمیونٹی کی بنیاد پر ریکوری گروپ قائم کرنے کے لئے مربوط کوششوں کا آغاز کیا ہے۔
May 14, 2013
News Release
  ٹرینٹن نیو جرزی -- بارے طوفان سینڈی کے فوری  نتائج کے بعد، پوری قوم سے رضا کارانہ گروہ نیو جرزی میں مدد کرنے کے لئے آے. چھ مہینے کے بعد، حادثے کے رد عمل کا مرحلہ ختم ہو گیا ہے، لیکن رضا کر بحالی کی جدوجہد کا اہم حصّہ رہتے ہیں. اور وہ لمبے عرصے کے لیے یہاں ہیں.   جیسے جیسے نیو جرزی والے اپنی بحالی میں آگے بڑھ رہے ہیں ان کو خدمات کا ایک سلسلہ فراہم کرنے کے لئے رضاکارانہ اداروں کا ایک اشتراک، دی نیشنل والنٹری اورگنیزیشن ایکٹو ان ڈیزاسٹر (وی او ے اے ڈی)، وفاقی، ریاستی، اور مقامی ایجنسیوں کے ساتھ مل کے کام کر رہی ہے.
May 13, 2013
News Release
ٹرنٹن، نیو جرسی – بدھ یکم مئی تباہی سے بحالی کے لیے فیما کی امداد کے لیے اندراج کرانے کا آخری دن تھا۔ گو کہ اندراج بند کر دیا گیا ہے، فیما نیو جرسی کے بڑے طوفان سینڈی سے بحالی میں مدد کے لیے فعال ہی ہے۔ فیما ریاست کی بحالی کا کام جاری رکھنے کے لیے  پسماندگان ، مقامی حکومتوں، رضاکار ایجنسیوں اور دلچسپی رکھنے والی دیگر پارٹیوں کی مدد کے لیے موجود ہے۔
May 3, 2013
News Release
ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- چھ ماہ قبل طاقتور طوفان سینڈی کے نیوجرسی کے ساحلوں سے ٹکرانے سے لے کر، آفت زدگان وفاقی سرمائے کی صورت میں 1.1 بلین ڈالر سے زائد کے ساتھ اپنے علاقوں کی تعمیرِ نو کرتے رہے ہیں۔ تصویر 29 اکتوبر 2012 کے منظر کے بعد کے دنوں سے بہت زیادہ مختلف ہے۔  بہت سے گھروں کی مرمت کر دی گئی ہے یا وہ تعمیرِ نو کے مرحلے میں ہیں۔  کاروبار دوبارہ کھل چکے ہیں اور ساحلی روشیں پہلے ہی سیاحوں سے بھرنا شروع ہو چکی ہیں۔

Pages

Main Content

Preliminary Damage Assessment Report

PDA Report; FEMA-4086-DR

State/Tribal Government: 
Back to Top