Federal Emergency Management Agency

New Jersey Hurricane Sandy (DR-4086)

Updates and Articles, Blogs, and News Releases

July 25, 2013
News Release
  ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- نارتھ جرسی میں لبرٹی سٹیٹ پارک سے ساحل پر لُوسی دا ایلیفنٹ تک، ساحل کے ساتھ ساتھ ریاست کے پاس تاریخی مقامات کا خزانہ ہے جس نے کئی برسوں سے قدرت کے خیالات کو پختہ کیا ہے۔ کچھ، جیسے کہ لُوسی،100 سال سے زیادہ پرانے ہیں۔ ان اہم تاریخی مقامات کو آفت سے پہلے اور بعد دونوں میں تحفظ درکار ہے، جب کوئی بھی نقصان ہوتا ہے اسے تاریخی اور ماحولیاتی محفوظ طریقے سے مرمت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
July 22, 2013
News Release
  ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- چونکہ سینڈی طوفان کے آفت زدگان نے اپنے گھروں کی مرمتوں کا آغاز کر دیا ہے، ایک اہم اوزار ہے جس کی انہیں اپنے اوزاروں کے ڈبے میں ضرورت پڑ سکتی ہے - ایک تعمیراتی اجازت نامہ آفت سے بحالی کے ریاستی اور وفاقی اہلکار شہریوں کو جو مرمتیں شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، پہلے اپنے مقامی تعمیراتی حکام سے پوچھنے کی ترغیب دے رہے ہیں کہ یہ تعین کرنے کے لیے کہ آیا مرمت یا تعمیرِ نو کے لیے ایک اجازت نامے کی ضرورت تو نہیں ہے۔
July 19, 2013
News Release
ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- جب پورے نیوجرسی میں گھر مالکان نے سینڈی طوفان کے بعد تعمیرِ نو کا آغاز کیا ہے، وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات کے ماہرین طوفان کے آفت زدگان کو محفوظ تر اور مضبوط تر گھروں کی تعمیر کا مشورہ دے رہے ہیں تاکہ گارڈن سٹیٹ میں گھر اور عمارات طوفانوں کا بہتر مقابلہ کر سکیں۔ تعمیری تکنیکوں میں سے ایک تکنیک جسےFEMA  ماہرین سمجھتے ہیں کہ وہ مضبوط تر گھروں اور عمارتوں کی تعمیر پر منتج ہوتی ہے وہ ہے مسلسل لوڈ پاتھ کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے تعمیر کرنا۔
July 19, 2013
News Release
ٹرینٹن، این جے -- جیسا کہ بہت سارے نیو جرسی کے باشندوں نے عظیم طوفان سینڈی کے دوران سیکھا، قدرتی آفت مواصلات کو تہ و بالا کرسکتی ہے اور لوگوں کو سچ مچ تاریکی اور تنہائی میں چھوڑ سکتی ہے۔ جیسا کہ تاریخی طوفان نے پچھلے اکتوبر میں پورے صوبہ کو ہلا کر رکھ دیا، لہذا پاور لائنیں نیچے آگئیں، ٹریفک سگنلز نے کام کرنا بند کردیا، اور کیبل، انٹرنیٹ اور سیل فون مواصلات کے نیٹ ورک ناکارہ ہوگیے۔ اچانک، ہزاروں لوگ تنہا اور "پاور گرڈ سے غیر مربوط،" ہوگیے، اور وہ کئی دنوں، اور کچھ حالات میں، ہفتوں تک دوستوں اور عزیزوں سے بات چیت کرنے سے قاصر ہوگیے۔
July 19, 2013
News Release
  ٹرینٹن، این جے -- چوں کہ فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی نیو جرسی میں سیلاب کے علاقوں کا ابتدائی کام کا نقشہ بدستور جاری کررہی ہے، اس لیے قومی سیلاب کے بیمہ کے پروگرام کی پالیسیوں کے متعلق سوالات کرنے والے باشندگان کے پاس تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے سلسلہ میں کال کرنے کے لیے ہیلپ لائن موجود ہے۔
July 18, 2013
News Release
ٹرینٹن، این جے -- آفت سے متعلق اعانت ان نقصانات کے لیے دستیاب ہوسکتی ہے جو زبردست طوفان سینڈی کے نیو جرسی کے پسماندگان کے لیے بیمہ کے تصفیہ کے تحت نہیں آتے ہیں۔ اسی وجہ سے فیڈرل منیجمنٹ ایجنسی ایسے پسماندگان سے، جنہوں نے آفت سے متعلق اعانت کے لیے اندراج کرایا ہے، یہ اصرار کرتی ہے کہ وہ اپنے بیمہ کا تصفیہ حاصل کرنے پر جلد از جلد FEMA ہیلپ لائن، 800-621-3362 کو کال کریں۔

Pages

Main Content

Preliminary Damage Assessment Report

PDA Report; FEMA-4086-DR

State/Tribal Government: 
Back to Top