Federal Emergency Management Agency

Updates and Articles, Blogs, and News Releases

Main Content
August 13, 2013
News Release
  لینکرافٹ، این جے --- FEMA کے خطرے کی تخفیف کے عطیہ کا پروگرام بڑی آفت کے اعلان کے بعد مقامی، ریاستی اور قبائلی حکومتوں کے لیے اہم معاونت فراہم کرتا ہے، جو بحالی کو تیز رفتار کرنے اور آئندہ کی آفات سے جان و مال کی حفاظت کرنے جیسا دونوں کام کرتی ہے۔ خطرے کی تخفیف کے عطیہ کے پروگرام کے ساتھ، فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی ریاست کو اس لیے فنڈ فراہم کرتی ہے تاکہ وہ آفت سے بحالی کے دوران تخفیف کی تدابیر کو نافذ کرسکے۔
August 2, 2013
News Release
لنکروفٹ، نیو جرسی۔ -- جیسے ہر گھر میں دھوئیں سے خبردار کرنے والا الارم ہونا چاہیئے، ویسے ہی ہر گھر میں ہنگامی حالت کے لیے رسد کی کٹ پیک اور تیار ہونی چاہیئے۔ تیار رہنے پر بہت زیادہ پیسہ خرچ نہیں ہوتا۔
August 2, 2013
News Release
ٹرینٹن، این جے -- دریں اثناء جب کہ FEMA کی اعانت کے لیے اندراج کرانے والے اور اسے وصول کرنے والے لوگوں کی بہت بڑی اکثریت کے پاس حقیقی ضروریات ہیں، لیکن، افسوس کی بات ہے کہ، عظیم طوفان سینڈی سے متاثرہ لوگوں کے لیے آفت سے متعلق اعانت میں ملینوں حاصل کرنے کا جوش بے ایمان لوگوں کو ٹیکس دہندگان کو دھوکا دینے کے مواقع پیش کرتا ہے۔ ہنگامی صورتحال کی دیکھ بھال کے اہلکاران متنبہ کرتے ہیں کہ، دھوکا آفت کے بعد بحالی کے خرچ کو بڑھا دیتا ہے اور ایسے لوگوں کو پیسہ دیتا ہے جنہیں آفت سے متعلق نقصانات نہیں ہوئے ہیں۔
July 31, 2013
News Release
ٹرینٹون، نیو جرسی -- طوفانِ بادوباراں کا موسم ہر سال باضابطہ طور پر 1 جون سے شروع ہوتا ہے، لیکن فائرمین کے میلے، جس میں ساحل پر پکوان اور تفریح ہوتی ہے کے برعکس، طوفانِ بادوباراں کے لیے موسم گرمیوں کے ساتھ ختم نہیں ہو جاتا۔ جیسے ہی آپ تعطیلات کے بعد سکول کو واپسی کی خریداری کی منصوبہ بندی شروع کرتے ہیں، اب یہ آپ کے بیٹریوں، بوتل بند پانی اور دیگر ہنگامی حالت کی رسد جو اگر نیوجرسی میں ایک موسمِ خزاں کا طوفان آتا ہے تو اس میں ضروری ہو سکتی ہے کی پڑتال کے لیے ایک اچھا وقت ہو سکتا ہے۔
July 31, 2013
News Release
ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- سینڈی جیسے ایک طوفان کے بعد اپنے گھر کی مرمت کرنا ایک جسمانی اور مالی مسئلہ ہو سکتا ہے لیکن کچھ بہتریاں آپ کر سکتے ہیں جو آپ کی کمر نہیں توڑیں گی یا سب کچھ خالی نہیں کریں گی۔ اپنے نمبر ظاہر کریں ایک گھر کے بیرون، سڑک کے کنارے یا ڈاک کے ڈبے پر واضح نظر آنے والے پتے کے نمبر ایک ہنگامی حالت میں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ بڑی لکھائی میں لکھے گئے نمبر رات کے وقت یا برے موسم میں دیکھنا آسان ہوتے ہیں۔ ایک آفت کے بعد، ایک واضح پتہ نقصان زدہ املاک کی نشاندہی میں معائنہ کاروں کی مدد کرتا ہے۔رخنہ بندی کریں
July 25, 2013
News Release
ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- آفت کے بعد نقصان کی مرمت مہنگی ہو سکتی ہے۔ شدید نقصان کی صورتوں میں، مرمت کی لاگتیں حیران کن ہو سکتی ہیں۔ تاہم، بہت سی بہتریاں ہیں جو سلیقہ مند گھر مالکان کم پیسے سے یا بغیر پیسے کے کر سکتے ہیں۔  منصوبے جیسے کہ ذیل میں بتائے گئے ہیں، جب شہر میں اگلی آفت آتی ہے تو بہت فرق پیدا کرتے ہیں، اور پورا سال ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں اور گھر کو درست حالت میں رکھنے کی لاگتوں کے لیے اضافی فائدہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ چند تجاویز ہیں:
July 25, 2013
News Release
  ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- نارتھ جرسی میں لبرٹی سٹیٹ پارک سے ساحل پر لُوسی دا ایلیفنٹ تک، ساحل کے ساتھ ساتھ ریاست کے پاس تاریخی مقامات کا خزانہ ہے جس نے کئی برسوں سے قدرت کے خیالات کو پختہ کیا ہے۔ کچھ، جیسے کہ لُوسی،100 سال سے زیادہ پرانے ہیں۔ ان اہم تاریخی مقامات کو آفت سے پہلے اور بعد دونوں میں تحفظ درکار ہے، جب کوئی بھی نقصان ہوتا ہے اسے تاریخی اور ماحولیاتی محفوظ طریقے سے مرمت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
July 22, 2013
News Release
  ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- چونکہ سینڈی طوفان کے آفت زدگان نے اپنے گھروں کی مرمتوں کا آغاز کر دیا ہے، ایک اہم اوزار ہے جس کی انہیں اپنے اوزاروں کے ڈبے میں ضرورت پڑ سکتی ہے - ایک تعمیراتی اجازت نامہ آفت سے بحالی کے ریاستی اور وفاقی اہلکار شہریوں کو جو مرمتیں شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، پہلے اپنے مقامی تعمیراتی حکام سے پوچھنے کی ترغیب دے رہے ہیں کہ یہ تعین کرنے کے لیے کہ آیا مرمت یا تعمیرِ نو کے لیے ایک اجازت نامے کی ضرورت تو نہیں ہے۔
July 19, 2013
News Release
ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- جب پورے نیوجرسی میں گھر مالکان نے سینڈی طوفان کے بعد تعمیرِ نو کا آغاز کیا ہے، وفاقی ایجنسی برائے انتظامِ ہنگامی حالات کے ماہرین طوفان کے آفت زدگان کو محفوظ تر اور مضبوط تر گھروں کی تعمیر کا مشورہ دے رہے ہیں تاکہ گارڈن سٹیٹ میں گھر اور عمارات طوفانوں کا بہتر مقابلہ کر سکیں۔ تعمیری تکنیکوں میں سے ایک تکنیک جسےFEMA  ماہرین سمجھتے ہیں کہ وہ مضبوط تر گھروں اور عمارتوں کی تعمیر پر منتج ہوتی ہے وہ ہے مسلسل لوڈ پاتھ کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے تعمیر کرنا۔
July 19, 2013
News Release
ٹرینٹن، این جے -- جیسا کہ بہت سارے نیو جرسی کے باشندوں نے عظیم طوفان سینڈی کے دوران سیکھا، قدرتی آفت مواصلات کو تہ و بالا کرسکتی ہے اور لوگوں کو سچ مچ تاریکی اور تنہائی میں چھوڑ سکتی ہے۔ جیسا کہ تاریخی طوفان نے پچھلے اکتوبر میں پورے صوبہ کو ہلا کر رکھ دیا، لہذا پاور لائنیں نیچے آگئیں، ٹریفک سگنلز نے کام کرنا بند کردیا، اور کیبل، انٹرنیٹ اور سیل فون مواصلات کے نیٹ ورک ناکارہ ہوگیے۔ اچانک، ہزاروں لوگ تنہا اور "پاور گرڈ سے غیر مربوط،" ہوگیے، اور وہ کئی دنوں، اور کچھ حالات میں، ہفتوں تک دوستوں اور عزیزوں سے بات چیت کرنے سے قاصر ہوگیے۔

Pages