کی جانب سے عبوری پناہ کی معاونت کے پروگرام میں توسیع (FEMA) نیو یارک میں فیما

Main Content
Release date: 
November 27, 2012

 

نیو یارک ۔۔ نیویارک ریاست کی درخواست پر وفاقی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (FEMA) نے عبوری پناہ کی معاونت (TSA) کے پروگرام کے لئے 30 دن کی توسیع کی منظوری دے دی ہے. یہ پروگرام فیما کے درخواست دہندگان کو جن کے گھروں کو ہری کین سینڈی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ہوٹل یا موٹل میں رہنے کی اجازت دیتا ہے. اس عارضی ایمرجنسی پروگرام کا مقصد درخواست دہندگان کو مناسب جگہ دستیاب ہونے تک مدد کرنا ہے جن کے گھر ناقابل رہائش ہیں۔

 

"ہم جانتے ہیں کہ سخت تباہی کے علاقوں میں کچھ متاثرین گھروں میں واپس جانے کے لئے تشویش ناک چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں" وفاقی رابطہ آفیسر مائیکل ایف برائن نے کہا۔  "ہم ریاستی اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ گہرے تعاون سے اس عمل کو تیز تر کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ جب تک TSA کی توسیع اہل متاثرین کو کچھ راحت ضرور پہنچائے گی۔"

 

اس پروگرام کی معیاد، جو 3 نومبر کو شروع ہوا تھا، نومبر 17 کے چیک آؤٹ کے ساتھ نومیر 16 کو پہلے ختم ہونے والی تھی۔ اب یہ پروگرام دو مسلسل وقفوں میں یکم دسمبر اور 15 دسمبر کی چیک آؤٹ تاریخوں کے ساتھ  14 دسمبر تک جاری رہے گا۔

 

نیویارک کے باشندے فیما (FEMA) معاونت کے لئے اس ویب سائٹ پر آنلائن رجسٹر کرسکتے ہیں www.disasterassistance.gov، یا سمارٹ فون کے ذریعہ اس ویب سائٹ پر m.fema.gov۔  درخواست دہندگان
1-800-621-FEMA (3362) یا (TTY) 1-800-462-7585 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔ متاثرین جو 711 ریلے یا ویڈیو ریلے سروسز (VRS) استعمال کرتے ہیں، اس نمبر پر کال کرسکتے ہیں 1-800-621-3362۔ ٹول فری ٹیلی فون نمبر اگلے نوٹس تک ہفتے کے ساتوں دن، چوبیسوں گھنٹے کام کریں گے۔

 

عبوری پناہ معاونت کے اہل نیویارک باشندوں کو ہوٹل تلاشنے میں مدد کے لئے فیما (FEMA) کے پاس ایک ٹول فری نمبر ہے۔ یہ نمبر 866-863-8673 یا (TTY) 1-800-462-7585 ہے۔ فون لآئینیں ہفتے کے ساتوں دن صبح کے 8 بجے سے رات کے 10 بجے تک کھلی ہیں۔ نیویارک باشندوں کو جن کو موجودہ جگہ سے اس ہوٹل تک جہاں وہ قیام کریں گے قابل رسائی ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہو، وہ اس ضرورت کا اظہار آپریٹرز کو ان نمبرات پر کریں گے
866-863-8673 یا (TTY) 1-800-462-7585۔ نیویارک کے باشندے آنلائن جاکر اس ویب سائٹ سے بھی ہوٹل تلاش کرسکتے ہیں http://femaevachotels.com/۔

 

 

(مزید)

 

  نیو یارک میں فیما (FEMA) کی جانب سے عبوری پناہ کی معاونت کے پروگرام میں توسیع ۔۔ صفحہ 2

کھانوں، ٹیلی فون کالز اور دیگر اتفاقی اخراجات کی ادائیگی نہیں ہوگی۔ اوپر کے اجازت یافتہ الاؤنس کے علاوہ قیام سے متعلق کسی بھی خرچہ کے درخواست دہندگان خود ذمہ دار ہوں گے۔ پروگرام پہلے سے اٹھا‎ئے گئے ہوٹل اخراجات کی باز ادائیگی نہیں کرتا ہے۔

 

###

 

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

 

ڈیزاسٹر ریکوری کے لئے امداد بلا لحاظ نسل، رنگ، مذہب، قومیت، جنس، عمر، معذوری، انگریزی زبان کی قابلیت یا معاشی حیثیت دستیاب ہے۔ اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کے خلاف امتیازی سلوک کیا گیا ہے تو فیما کے ٹول فری نمبر پر اس کی اطلاع دیں 800-621-FEMA (3362) ۔ اگر آپ بولنے یا سننے کی معذوری کی وجہ سے TTY کا استعمال کرتے ہیں تو براہ راست اس نمبر پر کال کریں 7585-462-800-1۔ اگر آپ 711 یا ویڈیو ریلے سروس (VRS) استعمال کرتے ہیں تو اس نمبر پر کال کریں 3362-621-800-1۔

نقل و حرکت کے اخراجات، میڈیکل اور ڈینٹل اخراجات، دفن و تدفین کے اخراجات کے لئے فیما کی عارضی رہائیشی معاونت اور گرانٹ کے مطابق افراد کو SBA قرضہ کے لئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم جو درخواست دہندگان SBA قرضہ کی درخواست وصول کرتے ہیں، انہیں لازمی طور پروہ درخواستیںSBA قرضہ کے آفیسران کو اس معاونت کے اہل ہونے کے لئے بھر کر لوٹانا چاہئے جو ذاتی ملکیت، گاڑی کی مرمت یا متبادل، اور نقل مکانی و سٹوریج کے اخراجات اٹھاتی ہے۔

 

Last Updated: 
November 27, 2012 - 12:44
Back to Top